تہران/تل ابیب(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 جون ۔2025 )ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جھڑپیں تیسرے دن میں داخل ہوچکی ہے گزشتہ رات ایران کے میزائل حملوں میں اسرائیل نے10افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے ایران نے دومراحل میں میزائل حملے کیئے عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ رات بھر جاری رہنے والے ایرانی میزائل حملوں کے نتیجے میں10 افراد ہلاک اور 100سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں.

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تل ابیب کے قریبی شہر بیت یام میں چھ افراد ہلاک ہوئے جبکہ سات افراد لاپتہ ہیں امدادی ٹیمیں تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے تلے تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں اسرائیلی ایمرجنسی سروسز اور مقامی ہسپتال کے مطابق شمالی عرب شہر طمرہ میں بھی چار افراد ایران کے حملوں میں ہلاک ہوئے ہیں. اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے ایران کے حملوں کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا”یہ ایک انتہائی افسوسناک اور مشکل صبح ہے“انہوں نے دعوی کیا کہ ایرانی حملوں میں یہودی اور عرب، اسرائیلی شہری اور نئے آنے والے تارکین وطن، بچوں، خواتین، بزرگوں اور مردوں سمیت متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے.

ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی تیسرے روز میں داخل ہو چکی ہے اور دونوں جانب سے رات بھر ایک دوسرے پر حملے کیے گئے ایران نے وسطی اور شمالی اسرائیل پر میزائل داغے جبکہ اسرائیلی فوج نے ایران کی جوہری تنصیبات پر کئی فضائی حملوں کی تصدیق کی ہے اسرائیلی حکام نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ ملک کو مشکل دنوں کا سامنا کرنا پڑے گا کیونکہ وہ ایران پر حملوں کی ایک غیر معمولی مہم جاری رکھے ہوئے ہیں.

اسرائیل نے کہا ہے کہ یہ کارروائیاں چند دنوں نہیں بلکہ کئی ہفتوں تک جاری رہ سکتی ہیں لیکن اس مہم کا حتمی مقصد تاحال واضح نہیں گذشتہ رات وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا کہ اب تک کے حملے ان کارروائیوں کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں جو ایران آئندہ دنوں میں دیکھے گا. اسرائیلی حکام کا دعویٰ ہے کہ ایران جوہری ہتھیار بنانے کے اس مرحلے تک پہنچ گیا ہے جہاں سے ”واپسی ناممکن“ ہے اس لیے اسرائیلی کارروائی ناگزیر تھی تاہم بہت سے مبصرین اس موقف پر سوال اٹھا رہے ہیں اور ایران کئی بار کہہ چکا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے مگر اسرائیل اس دعوے کو ہمیشہ سے مسترد کرتا رہا ہے نیتن یاہو کے ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ ”وار آف چوائس“ ہے اور ایران کے جوہری پروگرام کے مسئلے کا حل صرف سفارتکاری سے ممکن ہے. 

ذریعہ

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اسرائیلی حکام افراد ہلاک حملوں میں ایران کے ہوئے ہیں

پڑھیں:

مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی

مستونگ میں فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اوران کے گن مین شہید جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے.وزیراعلیٰ بلوچستان اور وزیر داخلہ نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے فوری کارروائی کا حکم دیا۔ضلع مستونگ میں قومی شاہراہ پرنامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین شہید ہوگئے، جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ڈپٹی کمشنر مستونگ بہرام سلیم کے مطابق سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کوئٹہ سے مستونگ جا رہے تھے کہ راستے میں ان کی گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔واقعے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔بلوچستان بار کونسل نے حملے کو نظام انصاف پر دہشت گرد حملہ قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی. واقعے کے خلاف صوبہ بھر میں دو روزہ عدالتی ہڑتال اور تین روزہ سوگ کا اعلان کیا، جبکہ ججز، وکلاء اور شہریوں کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات اور ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے بھی واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور حملہ آوروں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت کی۔

متعلقہ مضامین

  • کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں کا کسٹمز حکام پر حملہ، 2 اہلکار شہید، ایک زخمی
  • کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک
  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم