تہران پر اسرائیلی حملے میں پاسدارانِ انقلاب کے انٹیلی جنس چیف اور ڈپٹی چیف شہید
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
تہران پر اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں ایران کے پاسداران انقلاب کے انٹیلی جنس چیف اور ڈپٹی چیف شہید ہوگئے۔
ایرانی ذرائع کے مطابق اتوار کے روز تہران پر ہونے والے اسرائیلی حملے میں سپاہ پاسداران کے انٹیلی جنس چیف جنرل محمد کاظمی اور ڈپٹی چیف جنرل حسن محقق شہید ہوگئے، ایرانی سرکاری میڈیا نے ان کی شہادت کی تصدیق کر دی ہے۔
جنرل محمد کاظمی کو 2022 میں پاسدارانِ انقلاب کی انٹیلی جنس برانچ کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا اور وہ ایران کی داخلی و خارجی سلامتی کے حوالے سے کلیدی کردار ادا کر رہے تھے۔ جبکہ ڈپٹی چیف جنرل حسن محقق بھی حساس ذمہ داریوں پر فائز تھے۔اس کے علاوہ جنرل محسن باقری بھی اسرائیلی حملے میں شہید ہوئے ہیں۔
یہ پڑھیں: ایران کا 24 گھنٹوں میں اسرائیل پر دوسرا بڑا حملہ، کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر، ایئرڈیفنس سسٹم بھی ناکام
ایرانی حکام نے ان شہادتوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ یہ حملے ایران کی خودمختاری پر حملے کے مترادف ہیں۔ پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل اور اس کے حمایتی جان لیں کہ ایران کی جوابی کارروائیاں مؤثر، ہدف شدہ اور اسرائیل کے مکمل خاتمے تک جاری رہیں گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: انٹیلی جنس ڈپٹی چیف
پڑھیں:
قطر نے اسرائیل کو تنہا کر دیا، ایران نے تباہ کرنے کی کوشش کی: نیتن یاہو
تل ابیب (نیوز ڈیسک) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اسرائیل کو یونان کی قدیم ریاست سپارٹا سے تشبیہ دے دی۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل کی صورتحال سپر سپارٹا جیسی ہے، انہوں نے کہا کہ قطر اور دیگرممالک نے اسرائیل کوتنہا کر دیا، اسرائیل کو نئی اقتصادی حقیقت کیلئے تیار ہونا چاہیے، اسلحہ سازی کی صنعت کو آزادانہ اور خود مختار طور پر مضبوط کرنا ہوگا۔
نیتن یاہو نے کہا کہ ایران نے ناکہ بندی کر کے اسرائیل کو تباہ کرنے کی کوشش کی، بڑا چیلنج انتہا پسند مسلم اقلیتوں کا یورپ کی اسرائیل پالیسی پراثرو رسوخ ہے، مغربی یورپ سے اسرائیل کو چیلنج درپیش ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکا اور بہت سے ممالک ہمارے ساتھ کھڑے ہیں، روایتی و سوشل میڈیا پر اثرو رسوخ پیدا کرنے کے آپریشنز پرسرمایہ کاری کرنا ہوگی۔
اسرائیلی وزیر اعظم نے دوحہ میں حماس قیادت پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا حماس قیادت کہیں بھی ہو اسے نشانہ بنانے کا امکان مسترد نہیں کرسکتے۔
نیتن یاہو نے کہا کہ دونوں ممالک کے تحفظ کے لیے امریکا کے ساتھ مل کر بھرپور قوت سے کارروائیاں جاری رکھیں گے۔
Post Views: 4