ایران میں پھنسے پاکستانی طلبا و طالبات کا قافلہ تہران سے روانہ
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
سفارتی ذرائع کے مطابق تفتان بارڈر پر آج شام 4 بجے کے بعد بھی راہداری ملے گی۔ اتوار کو 180 پاکستانیوں نے باڈر کراس کیا، واپس آنےوالوں میں 168 زائرین،12 تاجر شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایران میں پھنسے پاکستانی طلبا و طالبات کا قافلہ تہران سے روانہ ہوگیا۔ اسرائیل اور ایران کی جنگ کے باعث پاکستانی ایران میں پھنس گئے تاہم اب پاکستانی طلبا کو لےکر 6 بسیں تفتان بارڈر کیلئے روانہ ہو گئی ہیں۔ سفارتی ذرائع کے مطابق تفتان بارڈر پر آج شام 4 بجے کے بعد بھی راہداری ملے گی۔ اتوار کو 180 پاکستانیوں نے باڈر کراس کیا، واپس آنےوالوں میں 168 زائرین،12 تاجر شامل ہیں۔ ایران میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو کا کہنا ہے کہ وہ سرکاری ملاقاتوں کے لیے پاکستان میں ہیں ، ایران میں پاکستانی سفارتخانہ پاکستانیوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔
مدثر ٹیپو نے تہران میں سفارتخانے، مشہد اور زاہدان میں قونصل خانے اور وزارت خارجہ اسلام آباد میں قائم یونٹ کا نمبر اور ای میل سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔ واضح رہے کہ ایران سے متصل پنجگور کے دونوں کراسنگ پوائنٹس غیر معینہ مدت کے لیے بند کردیے گئے۔ دونوں ملکوں کے درمیان فضائی راستہ بھی بند ہے۔ اسرائیلی حملوں کے پیش نظر وزارت داخلہ نے شہریوں کو ایران کا سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ایران میں
پڑھیں:
برطانیہ میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر آگئی
برٹش کونسل پاکستان نے برطانیہ میں اعلیٰ تعلیم کے خواہشمند پاکستانیوں کو جلد از جلد درخواست جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ برٹش کونسل پاکستان کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ اگر پاکستانی طلباء نے حال ہی میں اپنے تعلیمی امتحانات کے نتائج حاصل کیے ہیں اور وہ برطانیہ میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو فوری طور پر یو کے اسٹوڈنٹ ویزا کے لیے درخواست دیں۔ سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق برطانوی حکومت کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق طلباء کو ویزا کے لیے درخواست دینے میں تاخیر نہ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ درخواست دینے کے لیے، پاکستانی طلباء کے پاس یونیورسٹی کی طرف سے جاری کردہ CAS حوالہ نمبر ہونا چاہیے اور تمام ضروری دستاویزی ثبوت تیار ہوں۔ طلباء طالب علم ویزا کے لیے آن لائن gov.uk/student-visa پر درخواست دے سکتے ہیں۔ وقت پر درخواست دینے سے ویزا کے عمل میں تاخیر سے بچا جا سکتا ہے اور طلباء کو وقت پر اپنی پڑھائی شروع کرنے کی اجازت مل سکتی ہے۔