میرٹ پر نسیم شاہ کی ٹیم میں کوئی جگہ نہیں، سابق فاسٹ بولر
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
کراچی:
پاکستان کے سابق فاسٹ بولر تنویر احمد نے قومی کرکٹ ٹیم میں نسیم شاہ کی سلیکشن پر سوالات اٹھادیے۔
سابق فاسٹ بولر تنویر احمد نے ایک مقامی اسپورٹس پلیٹ فارم کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل 10 میں ناقص کارکردگی کے باوجود نسیم شاہ کو کس بنیاد پر منتخب کیا گیا؟۔ میرٹ کی بنیاد پر دیکھیں تو نسیم شاہ کی ٹیم میں کوئی جگہ نہیں بنتی۔
تنویر احمد نے کہا کہ اگر آپ نے نسیم شاہ کو بنگلہ دیش سیریز کے لیے منتخب کیا اور کھلایا نہیں، تو پھر منتخب ہی کیوں کیا؟ ان کی پی ایس ایل کارکردگی بہت خراب تھی، فٹنس دیکھیں، رن اپ دیکھیں، انرجی ہی نہیں ہے۔ وہ پوری کوشش ہی نہیں کر رہا۔ انجری کے مسائل بھی ہیں، تو پھر ٹیم میں کیسے آ گیا؟۔
تنویر احمد نے الزام عائد کیا کہ نسیم شاہ کی سلیکشن اسلام آباد یونائیٹڈ سے اُن کے تعلق کی بنیاد پر کی گئی کیونکہ قومی ٹیم کے موجودہ ہیڈ کوچ کا تعلق بھی اسی فرنچائز سے ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کئی باصلاحیت اور فارم میں موجود بولرز کو نظر انداز کیا گیا ہے۔ پی ایس ایل میں میر حمزہ بہترین بولنگ کر رہے تھے، انہیں نظر انداز کر دیا گیا۔ عباس آفریدی کو بھی پہلے شامل نہیں کیا گیا لیکن جونہی وسیم جونیئر زخمی ہوئے، تو فوراً عباس کو ٹیم میں لے لیا گیا۔
واضح رہے کہ نسیم شاہ نے پی ایس ایل 10 میں 10 میچز میں صرف 9 وکٹیں حاصل کیں اور ان کا اکانومی ریٹ 9.
پاکستان کا جولائی میں بنگلہ دیش کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کا امکان ہے، جس کا حتمی اعلان بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے متوقع ہے۔ اس کے بعد اگست میں قومی ٹیم، سلمان آغا کی قیادت میں، ویسٹ انڈیز کے خلاف امریکہ میں ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلے گی۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: تنویر احمد نے نسیم شاہ کی پی ایس ایل بنگلہ دیش ٹیم میں
پڑھیں:
منشیات کے استعمال پر نیدرلینڈز کے کرکٹر پر پابندی عائد
دبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے منشیات کے استعمال پر نیدرلینڈز کے کرکٹر ویویان کنگما پر پابندی عائد کردی۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نیدرلینڈ کے فاسٹ بولر ویویان کنگما کو منشیات کے استعمال کے حوالے سے ٹیسٹ مثبت آنے پر 3 ماہ کے لیے پابندی عائد کردی ہے۔
اعلامیے میں کہاگیا ہے کہ نیدرلینڈز کے فاسٹ بولر ویویان کنگما پر تین ماہ کی پابندی آئی سی سی اینٹی ڈوپنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر عائد کی گئی ہے۔
آئی سی سی نے کہ اہے کہ 30 سالہ بولر کا ڈوپنگ ٹیسٹ 12 مئی کو متحدہ عرب امارات کے خلاف ورلڈ کپ لیگ 2 کے ون ڈے میچ کے بعد کیا گیا تھا اور ان کے نمونوں میں بینزولیکوگونین کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ویویان کنگما نے جرم کا اعتراف کیا ہے اور منشیات کا استعمال مقابلے کے بعد استعمال کیا تھا۔
آئی سی سی نے بتایا کہ نیدرلینڈز کے بولر پر پابندی کا اطلاق 15 اگست 2025 سے ہوگا اور اس سزا میں ایک ماہ کی کمی جاسکتی ہے اگر وہ ثابت کرپائے کہ انہوں نے اس حوالے سے منظور شدہ پروگرام کامیابی سے مکمل کرلیا ہے۔
آئی سی سی نے اینٹی ڈوپنگ کوڈ کے تحت ویویان کنگما کا 12 مئی کو متحدہ عرب امارات کے خلاف ایک روزہ میچ اور اس کے بعد کھیلے گئے میچوں کے ریکارڈ منسوخ کردیے گئے ہیں۔