ایران کے پاس اب بھی ہزاروں بیلسٹک میزائل ہیں: اسرائیلی مشیر قومی سلامتی
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
تل ابیب: اسرائیلی قومی سلامتی کے مشیر زاچی ہنیبی نے خبردار کیا ہے کہ ایران اب بھی ہزاروں بیلسٹک میزائلوں کے ذخیرے کا مالک ہے، جو خطے کے لیے مسلسل خطرے کی علامت ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی قومی سلامتی کے مشیر زاچی ہنیبی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران کے ساتھ جاری موجودہ کشیدگی کوئی ایسی فیصلہ کن جنگ نہیں جس سے تہران کی عسکری صلاحیتوں کا مکمل خاتمہ ممکن ہو۔ ان کے بقول، اگرچہ ایران پر کئی حملے کیے جا چکے ہیں لیکن وہ تاحال عسکری طاقت کے اعتبار سے ایک بڑا خطرہ ہے۔
زاچی ہنیبی نے اس سے قبل بھی اعتراف کیا تھا کہ ایران کے جوہری پروگرام کو محض فوجی کارروائی سے مکمل طور پر ختم کرنا ممکن نہیں، اور اس کے لیے ایک جامع اسٹریٹیجی درکار ہے۔
ادھر اسرائیلی عسکری تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایران نے حالیہ میزائل حملوں میں سینکڑوں راکٹ فائر کیے، اس کے باوجود اندازہ ہے کہ اس کے پاس اب بھی ڈیڑھ سے دو ہزار بیلسٹک میزائل باقی ہیں۔ یہ تخمینہ اسرائیلی دفاعی اداروں کے لیے باعث تشویش بنتا جا رہا ہے۔
اسرائیلی قیادت کا کہنا ہے کہ ایران کی دفاعی اور جارحانہ صلاحیتوں کو نظرانداز کرنا خطے کی سلامتی کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے، اور مستقبل قریب میں مزید سخت فیصلے لینے کی ضرورت پیش آسکتی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ماتلی،صوبائی مشیر تنزیلہ قنبرانی نے سروہیکل کینسر سے بچائو مہم کا افتتاح کردیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ماتلی (نمائندہ جسارت) ضلع بدین کے مرکزی تعلقہ ہیڈکوارٹر ماتلی میں سروہیکل کینسر سے بچاؤ کی ملک گیر مہم کا باضابطہ آغاز ہوگیا۔ افتتاحی تقریب صوبائی مشیر اور رکن صوبائی اسمبلی محترمہ تنزیلہ قنبرانی نے کیا، جہاں گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول میں آگہی کیمپ لگایا گیا۔اس موقع پر ایم ایس سول اسپتال ڈاکٹر گلاب حسین کشمیری، مختارکار ماتلی معصب جونیجو اور سروہیکل ٹیم کے سپروائزر ڈاکٹر عیسیٰ بھی موجود تھے۔ مہم کے تحت 15 ستمبر سے 27 ستمبر تک 9 تا 15 سال کی عمر کی ایک کروڑ 30 لاکھ بچیوں کو حفاظتی ویکسین فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ تنزیلہ قنبرانی نے اپنی صاحبزادی کو ویکسین لگوا کر اس مہم کا افتتاح کیا۔ مقررین نے کہا کہ بروقت ویکسینیشن ہی اس مہلک مرض سے بچاؤ کا مؤثر ذریعہ ہے۔