نائب وزیر اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے متحدہ عرب امارات کے اعلیٰ سطح کے وفد کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے متحدہ عرب امارات کے اعلیٰ سطح کے ایک وفد نے پیر کو یہاں دفتر خارجہ میں ملاقات کی جس کی قیادت نائب وزیر برائے مسابقتی امور اور علمی تبادلہ عبداللہ ناصر لوطہ کررہے تھے۔
(جاری ہے)
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے برادرانہ تعلقات کے مثبت انداز کو سراہتے ہوئے انہوں نے گورننس، ادارہ جاتی ترقی اور پبلک سیکٹر کی اختراع کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات اور علاقائی امن پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے اپنے دلی احترام اور پرخلوص جذبات کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے 24 جون کو ولی عہد محمد بن سلمان سے ہونے والی حالیہ گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے سعودی عرب کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے لیے سعودی عرب کی مفاہمتی کوششوں کو بھی قابلِ تعریف قرار دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بتایا کہ پاکستان نے جولائی 2025 کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی ہے، اور اس دوران سعودی عرب کے تعاون و حمایت سے عالمی امن و سلامتی کے لیے مؤثر کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
Post Views: 4