کراچی: والدین کا انسداد پولیو ویکسین پلانے سے مسلسل انکار، ریفیوزل کیس بڑھنے لگے
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
---فائل فوٹو
کراچی میں والدین کا بچوں کو انسداد پولیو ویکسین پلانے سے مسلسل انکار کے باعث ریفیوزل کیسز بڑھنے لگے۔
ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق مئی کی انسداد پولیو مہم کے دوران 37 ہزار 711 والدین نے ویکسینیشن سے انکار کیا، اپریل میں 37 ہزار 360 والدین نے انسداد پولیو ویکسینیشن سے انکار کیا تھا۔
سندھ میں رواں برس کا تیسرا اور پنجاب کا پہلا پولیو کیس سامنے آیا ہے۔
مئی میں ضلع ایسٹ میں سب سے زیادہ 9 ہزار 433 والدین نے ویکسی نیشن سے انکار کیا، ضلع وسطی میں 7 ہزار 141، کیماڑی میں7 ہزار 11 والدین نے انکار کیا، کورنگی میں 3 ہزار 453 اور ملیر سے 4 ہزار 606 والدین نے ویکسینیشن سے انکار کیا، مئی میں ضلع جنوبی سے 3 ہزار 145، غربی سے 2 ہزار 922 والدین نے انکار کیا۔
ای او سی کا کہنا ہے کہ انسداد پولیو مہم سے انکار کی شرح اب بھی ایک مستقل چیلنج ہے، پولیو کے خاتمے کےلیے والدین کے مسلسل تعاون کی ضرورت ہے، پولیو کے خطرے سے دوچار یونین کونسلز پر خاص توجہ دی جا رہی ہے، ویکسین سے انکار کی بڑی وجوہات غلط فہمیاں اور آگاہی کی کمی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: انسداد پولیو سے انکار کیا سے انکار کی والدین نے
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔
نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔
ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔