برطانیہ میں ایک عجیب و غریب معاملہ پیش آیا ہے جہاں ایک 14 سالہ لڑکے نے اپنے والدین کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کیا کیونکہ انہوں نے اسے دھوکہ دے کر گھانا بھیج دیا۔

بیٹا مارچ 2024 میں اپنے والدین کے ساتھ گھانا گیا تھا۔ لندن میں اسے یہ بتایا گیا تھا گھانا میں کوئی قریبی رشتہ دار بیمار ہے، اس کی عیادت کیلئے جارہے ہیں حالانکہ دراصل والدین چاہتے تھے کہ وہ لندن کی "خراب ماحول" سے دور ہو رہے ۔

گھانا میں اسے جاتے ہی مقامی بورڈنگ اسکول میں داخل کر دیا گیا، جہاں سے اسے واپس آنے کی بھی اجازت نہیں تھی۔

بیٹے نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا لیکن فروری 2025 میں ہائی کورٹ نے والدین کے حق میں فیصلہ دیا کہ والدین کا  موقف ٹھیک ہے کہ وہ اپنے بیٹے کو لندن کے "خراب ماحول" سے بچانا چاہتے تھے ۔

تاہم رواں ماہ 2025 میں اپیل عدالت نے یہ فیصلہ کالعدم قرار دے دیا اور معاملے کا دوبارہ جائزہ لینے کا حکم دیا۔ عدالت نے اپنے نوٹ میں کہا کہ  ہائی کورٹ نے لڑکے کے جذبات اور خواہشات کا درست طور پر خیال نہیں رکھا، جبکہ لڑکے نے خود عدالت سے مدد مانگی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نے والدین

پڑھیں:

لاہور ہائیکورٹ: سلیمان شہباز کی کمپنی کیخلاف مقدمے کا حکم کالعدم قرار

— فائل فوٹو

لاہور ہائی کورٹ میں وزیراعظم کے بیٹے سلیمان شہباز کی کمپنی پر مقدمہ درج کرنے کے حکم کے خلاف درخواست منظور ہوگئی۔

لاہور ہائی کورٹ نے سلیمان شہباز کی کمپنی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم نے سلیمان شہباز کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست میں مقدمہ درج کرنے کے حکم کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی کی خاتون رہنما  صائمہ خالد نے سینیٹ ضمنی انتخاب کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا
  • لاہور ہائی کورٹ سے وزیر اعظم کے بیٹے سلیمان شہباز شریف کیلئے بڑا ریلیف
  • وزیراعظم کے بیٹے کو ریلیف، لاہور ہائیکورٹ نے مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا
  • لاہور ہائیکورٹ: سلیمان شہباز کی کمپنی کیخلاف مقدمے کا حکم کالعدم قرار
  • وزیراعظم کے بیٹے کو ریلیف؛ لاہور ہائیکورٹ نے مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا
  • کراچی: کمسن شاگرد کے اغواء و زیادتی کیس میں عدم شواہد پر قاری کو بری کردیا گیا
  • راولپنڈی: خاتون کا قتل: لاش قبرستان لے جانے کی ویڈیو پولیس نے حاصل کرلی
  • کراچی میں جوڑے کا قتل، لڑکے کے والد نے لڑکی کے بھائی پر شک ظاہر کردیا
  • بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے بچوں کو پاکستان آنے سے روک دیا
  • پشاور ہائیکورٹ: سیاسی اور غیرقانونی احتجاجی مظاہروں کیخلاف درخواست دائر