کسٹمز حکام نے کراچی موبائل مارکیٹ میں گودام پر چھاپا مارا ہے جس دوران بھارتی ساختہ مختلف موبائل فونز اور دیگر اشیا برآمد ہوئیں۔

حکومت نے بھارتی ساختہ اشیا کی درآمد پر پابندی عائد کی ہوئی ہے، کسٹم حکام اس وقت تفتیش کر رہے ہیں کہ بھارتی ساختہ اشیا کس طرح کراچی پہنچیں۔

صدر کراچی موبائل اینڈ الیکٹرانکس ڈایلرز ایسوسی ایشن محمد منہاج گلفام نے اس چھاپے کے حوالے سے وی نیوز کو بتایا کہ 3 سے ساڑھے 3 کروڑ کا مال کسٹم نے ضبط کیا گیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ اس میں ٹیبلٹس، موبائل فونز اور ڈیجیٹل گھڑیوں سمیت دیگر سامان تھا لیکن اس میں تمام مال بھارتی ساختہ نہیں تھا کچھ نان پی ٹی اے سامان تھے۔ ان کا کہنا تھا کسٹم کے مطابق اس میں آدھا مال بھارتی ساختہ تھا۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی: ممنوعہ انجیکشن کی فیکٹری پر چھاپہ، 60 لاکھ روپے کا مال ضبط

منہاج گلفام کا کہنا تھا کہ بھارتی مصنوعات پر پاکستان میں فروخت پر پابندی ہے اور اگر ایسے کسی بھی عمل کا ہمیں علم ہوتا تو ہم ضرور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو آگاہ کرتے، انکا مزید کہنا تھا کہ مارکیٹ میں کام معمول کے مطابق چل رہا ہے۔

منہاج گلفام کا کہنا ہے کہ کوئی بھی چیز غیر قانونی آرہی ہے یا ڈیوٹی کا مسلئہ ہے تو ان مسائل کو بیٹھ کر حل کیا جائے، جو چیزیں لیگل لائز ہو سکتی ہیں انہیں لیگل لائز کیا جائے، ایک ایسا لائحہ عمل ہو جس سے ملک کی معیشت کو بھی فائدہ ہو اور کاروبار کو بھی فروغ ملے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم بھارت کی مصنوعات کے خلاف ہیں بھارت کی کسی چیز کی یہاں خرید و فروخت نہیں ہونی چاہیے، اس کے علاوہ قانونی طریقے سے ایمپورٹ ہونی چاہیے، ایک ایسا ملک جس سے ہمارے مراسم ٹھیک نہیں جو ہمارے لیے مشکلات کھڑی کرتا ہے اس کے ہم بھی خلاف ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان کی فضائی، زمینی اور سمندری حدود بھارتی امپورٹ اور ایکسپورٹ کے لیے بند

موبائل مارکیٹ کے تاجر کاشف احمد کا کہنا ہے کہ بھارتی مصنوعات مکمل طور پر یہاں بین ہیں اور ہونی بھی چاہیں، لیکن اس کے باوجود بہت ساری ممنوعہ اشیا براستہ بارڈر آتی ہیں اور پاکستان کے کراچی کے علاوہ دیگر ائیرپورٹس سے ملک میں داخل ہو رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ تمام اداروں کے ناک کے نیچے سے مال مارکیٹ میں پہنچتا ہے اس کے بعد کسٹم آکر چھاپا مار دیتی ہے سوال یہ ہے کہ یہاں تک مال پہنچا ہی کیسے؟

کاشف احمد کا مزید کہنا ہے کہ جس جس کو مل رہا ہے وہ اپنا ہاتھ صاف کرنے میں دیر نہیں لگاتا، یہ سمجھنا ہوگا کہ کون سا کام ملک کے لیے فائدہ مند اور کون سا نقصان دہ ہے، ان چیزوں کے اثرات ان کاروباریوں پر بھی پڑ جاتے ہیں جو ٹھیک کام کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بھارتی ساختہ کا کہنا ہے کہ ان کا کہنا کہنا تھا

پڑھیں:

ملک میں چینی کی قیمتوں میں کمی نا آسکی، ریٹیل قیمت 200 روپے کلو برقرار

رپورٹ کے مطابق حیدرآباد میں چینی 190 سے 200 روپے کلو ہوگئی ہے اور کراچی کے ریٹیل بازار میں چینی 180 سے 190 روپے کلو مل رہی ہے جس سے شہری پریشان ہیں جب کہ کوئٹہ اور پشاور میں بھی چینی 180 روپے سے کم میں دستیاب نہیں۔لاہور میں ڈیلرز اور شوگر ملز مالکان کا تنازع برقرار ہے جس کے باعث بیشتر دکانوں پر چینی دستیاب نہیں۔ڈیلرز کا کہنا ہے کہ شوگر ملز مالکان 165 روپے پر چینی فراہم نہیں کررہے ہیں۔کراچی میں چینی کی گراں فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا جس دوران 7 دکانیں سیل کی گئیں اور 2 گراں فروش گرفتار ہوئے جب کہ 10 لاکھ 77 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ وزیراعظم نے چینی کی ایکس مل قیمت 165 روپے اور ریٹیل قیمت 173 روپے پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی ہے۔شہبازشریف نے کہا ہےکہ معاہدے کی خلاف ورزی کرکے زائد قیمتیں وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس میں 3 نئے ڈائریکٹرز شامل
  • کراچی، دو دریا پر نامعلوم شخص کی دو بچوں سمیت مبینہ خودکشی
  • ملک میں چینی کی قیمتوں میں کمی نا آسکی، ریٹیل قیمت 200 روپے کلو برقرار
  • کراچی، فائرنگ سے جاں بحق بچے کے والد کا بیان سامنے آگیا
  • کراچی: خاتون نے جوان بیٹے کے گردے عطیہ کردیے، میت خود لیکر اسپتال پہنچی
  • کراچی: پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کئی سال بعد بچے سمیت قتل
  • کراچی کے اختیارت پر کسی کو ناگ بن کر بیٹھنے نہیں دینگے حافظ نعیم
  • کراچی میں جوڑے کا قتل: گوجرانوالہ سے 11 افراد کو حراست میں لے لیا گیا
  • کراچی کے اختیارت پر کسی کو ناگ بن کر بیٹھنے نہیں دیں گے، حافظ نعیم الرحمٰن
  • کراچی کے اختیارت پر کسی کو ناگ بن کر بیٹھنے نہیں دینگے، حافظ نعیم