خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں 5 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے 2 مختلف آپریشنز میں 5 خوارج مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کے پی میں 2 مختلف آپریشن کیے جہاں ایک آپریشن شمالی وزیرستان اور دوسرا پشاور میں کیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سکیور ٹی فورسز کے 2 مختلف آپریشنز کے نتیجے میں 5 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک کردیے گئے جن میں سے ایک شمالی وزیرستان میں ہلاک کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانوں پر مؤثر کارروائی کی، ہلاک ہونے والے خوارج دہشتگردی کی کئی کارروائیوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے خوارجیوں میں حارث اور بصیربھی شامل تھے، بھارتی حمایت یافتہ خوارجیوں سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: سکیورٹی فورسز ایس پی
پڑھیں:
کے پی میں سینیٹ نشست پر انتخاب آج ہوگا
پی ٹی آئی کی ثانیہ نشتر کے استعفے کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر انتخاب آج ہوگا۔
مشال یوسف زئی، مسلم لیگ ن کی ثوبیہ شاہد، جے یو آئی ف کی شازیہ، صائمہ خالد اور مہتاب ظفر انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں۔
پولنگ آج خیبر پختونخوا اسمبلی کے جرگہ ہال میں ہوگی، خیبر پختونخوا اسمبلی کے 145 اراکین حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔
تحریک انصاف نے مشال یوسف زئی کو خواتین کی نشست پر سینیٹ کا ٹکٹ جاری کیا۔
دوسری جانب پیپلز پارٹی کی امیدوار راحیلہ بی بی ن لیگ کی امیدوار کے حق میں دست بردار ہوگئیں، پیپلز پارٹی انتخاب میں ن لیگ کا ساتھ دے گی۔