سکیورٹی فورسز کی کارروائی، بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 5 دہشت گرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
سکیورٹی فورسز کی کارروائی، بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 5 دہشت گرد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 16 June, 2025 سب نیوز
سکیورٹی فورسز نے 15 اور 16 جون کے دوران صوبہ خیبر پختونخوا میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے خلاف 2 انٹیلی جنس بیسڈ آپرئشنز کیے جس کے دوراں 5 خوارج مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت فتنہ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر پشاور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں کی مؤثر کارروائی میں 4 ہندوستانی حمایت یافتہ خوارج مارے گئے، جن میں خارجی حارث اور خارجی بصیر بھی شامل ہیں۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ ایک اور آپریشن کے نتیجے میں مزید ایک خارجی مارا گیا۔
آپریشنزکے دوران ہلاک خوارج سے اسلحہ، گولیاں اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا، یہ ہلاک خوارج دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ علاقے میں کسی بھی ممکنہ ہندوستانی سپانسرڈ خارجی کو ختم کرنے کے لیے کلئیرنس آپریشن بھی کیا گیا، سیکورٹی فورسز ملک سے ہندوستانی سپانسرڈ دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
صدر مملکت، وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کا کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
ایوان صدر سے جارب میں صدر مملکت نے کامیاب کاروائی کے دوران 5 خوارج ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا اور ملک سے فتنتہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے عفریت کے خاتمے کے لیے کاروائیاں کر رہی ہیں، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے، دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک فتنتہ الخوارج کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔
وزیراعظم سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کی بدولت ہم ملک سے دہشتگردی کی عفریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، انسانیت کے دشمن دہشتگردوں کو معصوم اور نہتے شہریوں کی جان و مال کو خطرے میں ڈالنے کی انتہائی سخت قیمت ادا کرنی پڑے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان اور سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہیں۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے بروقت آپریشنز کرکے 5 بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا، سیکیورٹی فورسز کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
محسن نقوی نے کہا کہ بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں اور آلہ کاروں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، بہادرسکیورٹی فورسز پر ہر پاکستانی کو ناز ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں اور سہولت کاروں کا انجام عبرتناک موت ہے، قوم کی حمایت سے بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کا مکمل صفایا کریں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایران نے میری خواب گاہ کی کھڑکی پر میزائل فائر کیا، اسرائیلی وزیراعظم اسرائیل کا حملہ: پاسداران انقلاب کے انٹیلی جنس چیف محمد کاظمی اور نائب شہید ایران میں پھنسے پاکستانی طلبا و طالبات کا قافلہ تہران سے روانہ ایران کا اسرائیل پر بڑا میزائل حملہ: تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں دھماکے، حیفہ پاور پلانٹ میں آگ، درجنوں ہلاکتیں اسٹیٹ بینک نئی مالیاتی پالیسی کا اعلان کل کریگا،شرح سود 11فیصد پر برقرار رکھنے کا امکان پیوٹن نے خامنہ ای کو امریکا سے مذاکرات تیز کرنے کا مشورہ دیا، اسرائیلی میڈیا کا دعوی بنگلادیش میں پاکستانی ہائی کمشنر کو اچانک تبدیل کردیا گیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بھارتی حمایت فتنہ الخوارج حمایت یافتہ الخوارج کے فورسز کی
پڑھیں:
بھارتی کرکٹرز کی لاکھوں روپے مالیت کی جرسیاں چوری ہوگئیں
ممبئی : اسٹیڈیم سے بھارتی کرکٹرز کی 261 جرسیاں چوری کر لی گئیں جن کی مالیت لاکھوں روپے ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق چوری کی واردات وانکھیڑے اسٹیڈیم میں بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے آفیشل مرچنڈائز اسٹور پر ہوئی۔
ممبئی پولیس نے تقریباً ساڑھے 6 لاکھ روپے مالیت کی 261 جرسیاں چوری کرنے پر سکیورٹی مینیجر کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم میرا روڈ ایسٹ کا رہائشی ہے جو مبینہ طور پر 13 جون کو بغیر اجازت اسٹور میں داخل ہوا تھا۔
چوری کا انکشاف حالیہ آڈٹ کے دوران ہوا جس میں اسٹاک غائب ہونے کا انکشاف ہوا۔ اس کے بعد بی سی سی آئی حکام نے سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا اور سکیورٹی مینیجر کو گتے کا ڈبہ اٹھا کر لے جاتے ہوئے دیکھا۔
اس کے بعد ماہم میں مقیم بی سی سی آئی کے ملازم ہیمانگ بھرت کمار نے 17 جولائی کو ممبئی پولیس کو شکایت درج کروائی تھی۔
ہیمانگ بھرت کمار اسٹیڈیم کے احاطے میں واقع بی سی سی آئی کے دفتر میں کام کرتے ہیں۔ اس نے الزام لگایا کہ سکیورٹی مینجر نے متعدد آئی پی ایل فرنچائزز کی جرسیاں چرا لیں، ان میں ممبئی انڈینز، چنئی سپر کنگز، دہلی کیپٹلز، رائل چیلنجرز بنگلورو اور دیگر ٹیموں کی جرسیاں شامل ہیں۔
پولیس نے دفعہ 306 کے تحت ایف آئی آر درج کر کے معاملے کی تفتیش کا آغاز کر دیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ چوری شدہ جرسیوں کا سراغ لگانے اور واقعے کی ترتیب کا تعین کرنے کیلیے سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر مواد کا جائزہ لے رہے ہیں۔