خیبرپختونخوا: سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 5 خوارج ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
---فائل فوٹو
سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 5 خوارج کو جہنم واصل کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی حمایت یافتہ خوارجیوں سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا گیا، ہلاک خوارج دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں 3 دن کی کارروائی کے دوران 71 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق خفیہ اطلاعات پر سیکیورٹی فورسز نے پشاور میں آپریشن کے دوران خوارج کے ٹھکانوں کا گھیراؤ کیا۔
فائرنگ کے تبادلے میں 4 بھارتی حمایت یافیہ خوارج ہلاک ہوگئے جس میں خارجی حارث اور خارجی بصیر بھی شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دوسری کارروائی خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں کی گئی، جس میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔
صدر مملکت اور وزیراعظم کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسینصدر مملکت اور وزیراعظم نے بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 5 دہشت گرد ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔
صدر آصف علی زرداری نے کامیاب کارروائی میں 5 خوارج کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا اور ملک سے فتنہ خوارج کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔
صدر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے عفریت کے خاتمے کے لیے کاروائیاں کر رہی ہیں، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے، دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک فتنہ خوارج کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کی بدولت دہشت گردی کی عفریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، دہشت گردوں کو معصوم نہتے شہریوں کی جان و مال خطرے میں ڈالنے کی قیمت ادا کرنا پڑے گی، حکومت اور سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خوارج کے ایس پی
پڑھیں:
سندھ، پنجاب اور کے پی کے مختلف شہروں میں بارش اور مٹی کا طوفان
فائل فوٹوسندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں تیز ہوائیں، طوفان اور بارش ہوئی ہے جس سے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوگئی۔
خیبرپختونخوا میں مختلف حادثات میں 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
سندھ کے علاقے تھرپارکر میں بارش، سکھر میں ژالہ باری، لاڑکانہ، حیدرآباد، مٹیاری، ہالہ، نیو سعیدآباد، شکارپور اور کندھ کوٹ میں مٹی کا طوفان آیا ہے۔
اسلام آباد، لاہور، جہلم، سرگودھا، گجرات، رحیم یار خان، چنیوٹ سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں بارش ہوئی۔
تیز ہوا کے باعث لوئر کرم میں بجلی کی مین لائن کا ٹاور گر گیا، پاراچنار اور اس کے ملحقہ علاقوں اور پاک افغان سرحدی دیہات کی بجلی بند ہوگئی۔