پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی گئی۔

رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں نو مئی تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ 

عدالت نے  سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ کی ایک مقدمہ میں  ضمانت منظور کرلی۔

عدالت نے تھانہ شادمان نذر آتش کیس میں عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت منظور کرنے کا حکم دیا۔ 

عدالت نے ملزم کو ایک لاکھ مالیت کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا، انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج منظر گل نے فیصلہ سنایا۔

عمر سرفراز چیمہ کے وکیل حسن یوسف شاہ دلائل کیلئے پیش ہوئے، عمر سرفراز  چیمہ نے جیل ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: عمر سرفراز چیمہ کی

پڑھیں:

مالیگاؤں بم دھماکہ کیس، بی جے پی رہنما پرگیہ ٹھاکر سمیت تمام ملزمان بری

بھارتی ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں 2008 کے بم دھماکے کے مقدمے میں ممبئی کی ایک خصوصی عدالت نے 17 سال بعد بی جے پی رہنما پرگیہ ٹھاکر، لیفٹیننٹ کرنل پروہت سمیت تمام 7 ملزمان کو ناکافی ثبوتوں کی بنیاد پر بری کر دیا۔

29 ستمبر 2008 کو رمضان المبارک کے دوران مالیگاؤں کے بھیکو چوک پر ہونے والے اس بم دھماکے میں 6 مسلمان شہید اور تقریباً 100 افراد زخمی ہوئے تھے۔

عدالت کا فیصلہ

خصوصی عدالت کے جج اے کے لاہوتی نے فیصلے میں کہا کہ استغاثہ بم دھماکے کا وقوعہ تو ثابت کرنے میں کامیاب رہا، لیکن یہ ثابت کرنے میں ناکام رہا کہ دھماکے کے لیے جو موٹر سائیکل استعمال ہوئی، وہ پرگیہ ٹھاکر کی ملکیت تھی، یا بم اس میں نصب کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے بھارتی مسلمانوں کو ’پاکستانی‘ کہنا گالی اور جرم نہیں، بھارتی سپریم کورٹ

عدالت نے واضح کیا کہ کسی بھی فرد کو صرف اخلاقی بنیادوں پر سزا نہیں دی جا سکتی۔

’معاشرے کے خلاف سنگین جرم ضرور ہوا، لیکن عدالت قانون اور ثبوت کی بنیاد پر فیصلے دیتی ہے، نہ کہ جذبات کی بنیاد پر۔‘

 فیصلے کے اہم نکات

عدالت نے تسلیم کیا کہ آر ڈی ایکس دھماکے میں استعمال ہوا، مگر یہ ثابت نہیں ہو سکا کہ اسے لیفٹیننٹ کرنل پروہت نے فراہم کیا تھا یا اس کے ذخیرے کا بندوبست کیا تھا۔

عدالت نے پرگیہ ٹھاکر کے بارے میں کہا کہ وہ پہلے ہی سنیاسی بن چکی تھیں اور مادی چیزوں سے لاتعلق ہو چکی تھیں۔

ابھینو بھارت نامی تنظیم، جس پر مقدمے میں مرکزی کردار ادا کرنے کا الزام تھا، کو بھی بری کر دیا گیا کیونکہ عدالت کے مطابق کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ملا کہ یہ تنظیم دہشتگردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھی۔

کیس کی تاریخ

ابتدائی تحقیقات مہاراشٹر اے ٹی ایس نے کی تھیں، جس کی سربراہی ہیمنت کرکرے کر رہے تھے، جو 2008 کے ممبئی حملوں میں ہلاک ہو گئے تھے۔
اے ٹی ایس نے پرگیہ ٹھاکر کو اکتوبر 2008 میں گرفتار کیا اور دعویٰ کیا کہ دھماکے میں استعمال کی گئی موٹر سائیکل انہی کی تھی۔ بعد میں کیس کی تفتیش قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کو منتقل کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں بھارت میں مسلمانوں پر تشدد: پہلگام واقعے کی آڑ میں ہندو مسلم فساد پھیلانے کی کوشش

بری ہونے والے افراد

پرگیہ سنگھ ٹھاکر (بی جے پی کی موجودہ رکن پارلیمان)، لیفٹیننٹ کرنل پرساد پروہت، میجر (ریٹائرڈ) رمیش اپادھیائے، سدھاکر چترویدی، اجے رہیرکر، سدھاکر دھر دویدی عرف شنکراچاریہ اور  سمیر کلکرنی شامل ہیں۔

عوامی و سیاسی ردعمل

فی الحال اس فیصلے پر متاثرہ خاندانوں اور سول سوسائٹی کی جانب سے شدید مایوسی کا اظہار کیا جا رہا ہے، جبکہ کچھ حلقوں نے عدالتی فیصلے پر سوالات بھی اٹھائے ہیں کہ 17 سال کی قانونی کارروائی کے بعد بھی انصاف ممکن نہ ہو سکا۔

یہ کیس بھارت میں مذہبی شدت پسندی اور عدالتی نظام کی ساکھ پر ایک بار پھر بحث کو جنم دے رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بھارت بھارتی جنتا پارٹی پرگیہ ٹھاکر مالیگاؤں بم دھماکہ کیس

متعلقہ مضامین

  • پانچ اکتوبر احتجاج کیس ، علیمہ خانم اور عظمی خانم کی عبوری ضمانت میں 12 ستمبر تک توسیع
  • مالیگاؤں بم دھماکہ کیس، بی جے پی رہنما پرگیہ ٹھاکر سمیت تمام ملزمان بری
  • مالیگاؤں بم دھماکہ: بی جے پی کی رہنما سمیت تمام ملزم بری
  •  ایوان میں ہاتھا پائی ناقابل برداشت‘ غیر جمہوری رویہ ہے: گورنر پنجاب
  • پشاورہائیکورٹ نے فیصل کریم کنڈی کو نتھیاگلی گورنر ہاؤس استعما ل کرنے کی اجازت دیدی
  • ملک کی خاطر پیپلز پارٹی ہر چیز قربان کرنے کو تیار ہے: گورنر پنجاب
  • سدرہ قتل کیس، گورکن اور سیکرٹری قبرستان کمیٹی کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور
  • سپریم کورٹ، بانی پی ٹی آئی کا ضمانت کیس سننے والا بینچ تبدیل
  • پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کا ضمانت کے لیے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کا فیصلہ
  • کراچی: عدالت نے ای ایس سی کے سابق ایم ڈی شاہد حامد قتل کیس کا فیصلہ سنادیا