چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے کہا ہے کہ ہم نے اخلاق و تمیز کے دائرے میں کام کیا اور 18 ماہ میں 20 ارب کی ریکوری کی۔

چیئرمین نیب نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کی تقریب سے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ تاجر برداری ملک کی ترقی کا اہم جز ہے، آپ ہی نے پاکستان کو ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانا ہے، تاجروں کے مسائل میرے مسائل ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے مزید کہا کہ کسی بھی ملک میں تاجروں کو سہولیات فراہم کرنا اس ملک کی ترقی سے جڑا ہے، میں سمجھتا ہوں تاجر دوست ماحول تجارت کو آگے لے جا سکتا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ تاجروں کے مسائل میرے مسائل ہیں، ہم تاجروں کو ہراسانی سے تحفظ فراہم کریں گے، ہم نے پچھلے ایک سال میں کسی کو ہراساں نہیں کیا۔

چیئرمین نیب نے یہ بھی کہا کہ ہمیں اپنی معیشت کو دستاویزی کرنا ہے، ترقی کی شرح 5 یا 6 پر پہنچ سکتی ہے، یہ ہمارا ٹارگٹ ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ نیب نے گزشتہ 18ماہ میں 20 ارب روپے کی ریکوری کی ہے، ہم نے اخلاق و تمیز کے دائرے میں رہ کر اپنا کام کیا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: کہا کہ

پڑھیں:

سندھ حکومت کراچی کے مکینوں سے ظلم و زیادتیاں بن کرے، بلال سلیم قادری

اپنے بیان میں سیکرٹری جنرل پاکستان سنی تحریک نے مطالبہ کیا کہ سندھ حکومت فوری طور پر عوامی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کرے، ای چالان کے نام پر عوام پر ظلم بند کیا جائے، اور شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کراچی کے مکینوں پر ظلم و زیادتیاں بند کرے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ علامہ بلال سلیم قادری شامی نے ای چالان اور کراچی والوں کے مسائل پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی ملک کی معاشی شہ رگ ہے، مگر یہاں کے عوام کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھا جا رہا ہے، شہری پانی، بجلی، صفائی اور ٹرانسپورٹ کے شدید مسائل کا سامنا کر رہے ہیں جبکہ حکومتی نمائندے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام ٹیکس دیتے ہیں مگر بدلے میں مسائل ہی ملتے ہیں، سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار، گلیاں کچرے کے ڈھیر میں تبدیل اور پینے کا صاف پانی نایاب ہے، سندھ حکومت کو چاہیئے کہ عوام دشمن پالیسیوں کے بجائے شہریوں کو ریلیف دینے کے اقدامات کرے۔ بلال سلیم قادری کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کے مسائل کا فوری حل نکالا جائے، عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے، اب مزید ناانصافیاں برداشت نہیں کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کراچی کے شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے کے بجائے ای چالان کے ذریعے ان کی جیبوں پر مزید بوجھ ڈال رہی ہے، عوام پہلے ہی مہنگائی اور بے روزگاری کے ہاتھوں پریشان ہیں،ایسے میں ای چالان کا نظام عوام دشمن اقدام ہے، شہرِ قائد کے مسائل روز بروز بڑھتے جا رہے ہیں، مگر کراچی کو آن کرنے والی جماعتوں کی خاموشی خود ایک بڑا سوالیہ نشان بن چکی ہے، عوام مہنگائی، بے روزگاری اور بلدیاتی نااہلی کے بوجھ تلے پس چکی ہے، مگر حکومت کو صرف ریونیو بڑھانے کی فکر ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ حکومت کراچی کے مکینوں سے ظلم و زیادتیاں بن کرے، بلال سلیم قادری
  • جماعت اسلامی کے سابق رکن سندھ اسمبلی اخلاق احمد مرحوم کی اہلیہ انتقال کر گئیں
  • پیپلزپارٹی عوامی مسائل پر توجہ دے رہی ہے،شرجیل میمن
  • سندھ کے مسائل اجتماع عام میں پیش کریں گے،کاشف سعید
  • پاک افغان طورخم بارڈر آج بیسویں روز بھی ہر قسم کی سرگرمیوں کیلئے بند
  • گلگت بلتستان کے مسائل کے حل کیلئے ایوان صدر میں اہم اجلاس طلب
  •  تاجروں کے بعد غیر قانونی جائیداد اور گھروں کی خرید و فروخت کرنے والوں کیخلاف بھی شکنجہ سخت 
  •  ٹیکس اور سیلز ٹیکس مسائل کے حل کیلئے کمیٹی قائم 
  • کراچی میں 3 انتہائی مطلوب بھتہ خور گرفتار
  • کراچی: خواجہ اجمیر نگری سے 3 انتہائی مطلوب بھتہ خور گرفتار