ریاست تاجروں کو تحفظ ، سہولت اور عزت دے ،مولانا فضل الرحمان
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
امن سے مراد انسانی حقوق کا تحفظ ہے،کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے
تاجر برادری ملکی تعمیر وترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے ، سربراہ جے یو آئی
جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تاجر برادری ملکی تعمیر وترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے ، ریاست تاجروں کو تحفظ، سہولت اور عزت دے ۔جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ کی رہائش گاہ پہنچے ، اس موقع پر معروف صنعتکار سلطان چاؤلہ، جاوید بلوانی، مرزا اختیار بیگ، خالد تواب، عارف حبیب و دیگر بھی موجود تھے ۔ شہر قائد کی صنعتی و تجارتی شخصیات سے اہم خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے ، تاجر معیشت کا ستون ہیں، تاجر برادری ملکی تعمیر وترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے ، ریاست تاجروں کو تحفظ، سہولت اور عزت دے ۔سربراہ جمعیت علماء اسلام نے کہا کہ جے یو آئی کا تاجروں سے رشتہ ہمیشہ مضبوط اور اصولی رہا ہے ، قومی اور ملی زندگی میں اسلامی ترجیح امن اور خوشحال معیشت ہے ، امن سے مراد انسانی حقوق کا تحفظ ہے ۔تقریب میں علامہ راشد سومرو، انجینئر ضیاء الرحمان، مولانا ناصر محمود سومرو، سمیع الحق سواتی بھی شریک تھے ۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: مولانا فضل الرحمان
پڑھیں:
کراچی واٹر کارپویشن میں اندھیر نگری سکندر زرداری کو بیک وقت 3 عہدوں سے نواز دیا گیا
سربراہ فنانس بن گئے،چیف انجینئر بلک ٹرانمیشن اور پروجیکٹ ڈائریکٹر حب کینال کا عہدہ بھی ہے،نجی ٹی وی
واٹرکارپوریشن کے مالی امور شدید متاثر،میڈیکل اسٹورز، اسپتالوں و ملازمین کے واجبات کی ادائیگیاں معطل
کراچی واٹر کارپوریشن میں قانون کی دھجیاں اڑا دی گئیں، ایک ہی افسر کو بیک وقت تین عہدوں سے نواز دیا گیا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق واٹر کارپوریش میں سول انجینئر سکندر زرداری کو فنانس کا سربراہ بھی بنادیا گیا، ان کے پاس چیف انجینئر بلک ٹرانمیشن اور پروجیکٹ ڈائریکٹر حب کینال کے عہدے بھی ہیں۔سکندرزرداری کے ڈی ایم ڈی فنانس بننے کے بعد مالی امور شدید متاثر ہوگئے، واٹرکارپوریشن کے میڈیکل اسٹورز، اسپتالوں و ملازمین کے واجبات کی ادائیگیاں معطل ہوگئی ہیں، مزدور رہنماؤں نے سکندرزرداری کوخلاف ضابطہ دیے گئے عہدے واپس لینے کامطالبہ کیاہے۔