جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ اسرائیل اسلامی دنیا میں ناسور کی حیثیت رکھتا ہے۔

حیدر آباد میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ نیتن یاہو ایک جنگی مجرم ہے اور عالمی عدالت نے گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے، وہ امریکا اور یورپ جاتا ہے لیکن کوئی بھی عالمی عدالت کے حکم پر عمل کے لیے تیار نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل عرب دنیا میں نہیں بلکہ اسلامی دنیا میں ناسور کی حیثیت رکھتا ہے، ان شاء اللّٰہ اسرائیل کو اپنا خون چاٹنا پڑے گا۔

جے یو آئی ف کے سربراہ نے مزید کہا کہ اسرائیل ڈیڑھ سال سے مسلسل غزہ میں بم باری کر رہا ہے، 60 ہزار لوگ شہید کر دیے ہیں۔

اُن کا کہنا ہے کہ اقوامِ متحدہ کی کون سی قرارداد ہے جو اس طرح انسانیت کو قتل کرنے کی اجازت دیتی ہے، اقوامِ متحدہ آج امریکا کی لونڈی ہے، جیسا امریکا ہانکے ویسے ہی فیصلے کرتی ہے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے یہ بھی کہا کہ عام انسانیت کا قتل، ایک قوم کی نسل کشی کرنا کیا انسانی اور جنگی جرم نہیں، نیتن یاہو ایک جنگی مجرم ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کویت پر صدام حسین قبضہ کرتا ہے تو امریکا یورپ لاؤ لشکر کے ساتھ اتر جاتا ہے، اسے پھانسی پر لٹکاتے ہیں۔

جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ کب تک انسانیت سوتی رہے گی؟ جے یو آئی آج جھنجھوڑنے کا فرض نبھا رہی ہے، آج اگر ایران کی باری ہے تو کل سعودی عرب یا پاکستان کی باری ہو سکتی ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: فضل الرحم ن جے یو ا ئی نے کہا کہ دنیا میں

پڑھیں:

شادی کے ڈیڑھ ماہ بعد دلہن کے مرد ہونے کا انکشاف

 

بنگلہ دیش کے شہر چٹاگانگ میں ایک نوجوان کو شادی کے ڈیڑھ ماہ بعد اس وقت شدید دھچکا لگا جب اسے معلوم ہوا کہ اس کی نئی نویلی دلہن دراصل مرد ہے۔
چٹاگانگ میں ایک حیران کن واقعہ سامنے آیا جہاں شادی کے ڈیڑھ ماہ بعد شوہر کو پتہ چلا کہ اس کی نئی نویلی دلہن درحقیقت ایک مرد ہے۔
یہ انکشاف جمعہ 25 جولائی کو ہوا جس کے بعد علاقے میں ہلچل مچ گئی اور خبر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی۔ دلہن کا نام سامعہ بتایا جا رہا تھا مگر اصل میں اس کا نام محمد شاہین الرحمٰن ہے جو ابوالقاسم نامی شخص کا بیٹا ہے اور چٹاگانگ کے عیدگاہ بوبازار علاقے کا رہائشی ہے۔
شاہین الرحمٰن نے فیس بک پر سامعہ کے نام سے ایک لڑکی کا جعلی پروفائل بنا رکھا تھا، جہاں اس کی دوستی محمود الحسن شانتو نامی نوجوان سے ہوئی بعد میں دونوں کی 7 جون کو اہلِ خانہ کی رضامندی اور ایک مولوی کی موجودگی میں شادی کر دی گئی۔

Post Views: 6

متعلقہ مضامین

  • کینیڈا ستمبر میں فلسطین کو بطور تسلیم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے.مارک کارنی
  • مذاکرات کامیاب: جماعت اسلامی کا ’’حق دو بلوچستان‘‘ لانگ مارچ دھرنے میں تبدیل
  • ہماری حکومت گرانے کی ان کی اوقات ہے، نہ حیثیت(علی امین گنڈاپور)
  • غزہ سے سوڈان تک بھوک کو جنگی ہتھیار نہیں ہونا چاہیے، یو این چیف
  • بھارت کی جنگی تیاریاں اور عالمی امن کے لیے نیا اسٹریٹجک خطرہ
  • ہماری حکومت گرانے کی ان کی اوقات ہے، نہ حیثیت، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا
  • کراچی کے اختیارت پر کسی کو ناگ بن کر بیٹھنے نہیں دیں گے، حافظ نعیم الرحمٰن
  • نیتن یاہو نے مسئلۂ فلسطین کو دنیا بھر میں زندہ کر دیا ہے، اسرائیلی جنرل
  • علی امین گنڈاپور ضرورت کے مطابق تعاون کرتے ہیں، بیانات کی کوئی حیثیت نہیں، رانا ثنااللہ
  • شادی کے ڈیڑھ ماہ بعد دلہن کے مرد ہونے کا انکشاف