ریاست تاجروں کو تحفظ، سہولت اور عزت دے،مولانافضل الرحمان
اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT
کراچی: جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تاجر برادری ملکی تعمیر وترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے، ریاست تاجروں کو تحفظ، سہولت اور عزت دے۔
کراچی میں جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ کی رہائش گاہ پہنچے، اس موقع پر معروف صنعتکار سلطان چاؤلہ، جاوید بلوانی، مرزا اختیار بیگ، خالد تواب، عارف حبیب و دیگر بھی موجود تھے۔
شہر قائد کی صنعتی و تجارتی شخصیات سے اہم خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے، تاجر معیشت کا ستون ہیں، تاجر برادری ملکی تعمیر وترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے، ریاست تاجروں کو تحفظ، سہولت اور عزت دے۔
سربراہ جمعیت علماء اسلام کا کہنا تھا کہ جے یو آئی کا تاجروں سے رشتہ ہمیشہ مضبوط اور اصولی رہا ہے، قومی اور ملی زندگی میں اسلامی ترجیح امن اور خوشحال معیشت ہے، امن سے مراد انسانی حقوق کا تحفظ ہے۔
تقریب میں علامہ راشد سومرو، انجینئر ضیاء الرحمان، مولانا ناصر محمود سومرو، سمیع الحق سواتی بھی شریک تھے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
شہر قائد کے علاقے مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مواچھ گوٹھ کے نور شاہ محلے میں 7 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گرکر جاں بحق ہوا جس کی شناخت جہانگیر کے نام سے کی گئی۔
ایس ایچ او موچکو واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ بچہ گھر کے قریب کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گرا۔
کھلے مین ہول میں گرکر بچے کی ہلاکت پر اہل خانہ شدت غم سے نڈھال ہوگئے اور واقعے کے بعد علاقہ مکینوں میں شدید اشتعال پھیل گیا۔
مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گرنے سے بچے کی ہلاکت کے بعد علاقہ مکینوں نے بچے کی میت رکھ کر احتجاج کیا اور حب ریور روڈ و ناردرن بائی پاس پر ٹریفک کو بند کردیا۔