اسرائیلی حملوں میں امریکا برابر کا شریک ہے، سخت نتائج بھگتنے ہونگے، ایران کا دوٹوک اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 15 June, 2025 سب نیوز

تہران (آئی پی ایس )مشرق وسطی سے لگی آگ وسیع جنگ میں تبدیل ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا، ایران نے اسرائیلی حملوں میں امریکا کو برابر کا شریک قرار دے دیا۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے امریکا کو خمیازہ بھگتنا ہوگا۔ اسرائیلی حملے امریکی مدد کے بغیرممکن نہیں تھے۔ انھوں نے واضح کیا ایسے کسی معاہدے کا حصہ نہیں بنیں گے جو جوہری توانائی کے حصول سے روکے۔

عباس عراقچی نے یورینیئم کی ساٹھ فیصد سے زیادہ افزودگی جاری رکھنے کا اعلان بھی کر دیا۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایک اہم نیوز کانفرنس میں کہا ہے کہ اسرائیل نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کر کے سرخ لکیر عبور کر لی ہے، جس کے بعد ایران کو مجبورا اسرائیلی معاشی مفادات کو نشانہ بنانا پڑا۔عباس عراقچی نے کہا کہ ایران نے صرف اپنے دفاع میں جوابی کارروائیاں کیں اور یہ واضح کیا کہ اسرائیلی حملے امریکی مدد کے بغیر ممکن ہی نہ تھے۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ دنیا اسرائیلی جارحیت کا نوٹس لے اور خطے میں امن کے لیے کردار ادا کرے۔ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران اس تنازع کو دیگر ممالک تک پھیلانے کا خواہاں نہیں ہے، اور ایران کی پالیسی دفاعی نوعیت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کے ساتھ جاری جوہری مذاکرات میں معاہدے کا راستہ کھلنے کے امکانات موجود تھے، لیکن اسرائیل نے ان مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کے لیے یہ حملے کروائے۔

عباس عراقچی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے بھی مذاکرات کو ناکام بنانے کے اسرائیلی منصوبے میں عملی طور پر شمولیت اختیار کی، جو کہ افسوسناک اور خطرناک رجحان ہے۔ایرانی وزیر خارجہ نے دو ٹوک اعلان کیا کہ ایسے کسی معاہدے کا حصہ نہیں بنیں گے جو جوہری توانائی کے حصول سے روکے۔ یورینیئم کی ساٹھ فیصد سے زیادہ افزودگی جاری رہے گی۔وزیر خارجہ نے زور دیا کہ ایران خطے میں مزید کشیدگی نہیں چاہتا لیکن اپنے دفاع اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ نہیں چاہتے کی تنازع دیگر ممالک تک پھیلے مگر مجبور نہ کیا جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچیف الیکشن کمشنر اور دو ممبران کی تعیناتیوں کامعاملہ، ترجمان قومی اسمبلی نے وضاحت جاری کر دی چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبران کی تعیناتیوں کامعاملہ، ترجمان قومی اسمبلی نے وضاحت جاری کر دی پاک ،ترک وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، ایران پر اسرائیلی حملے پر غم و غصے کا اظہار خزانہ کمیٹی کی اسٹیشنری پر سیلز ٹیکس ختم ، آن لائن اشیا پر ٹیکس عائد کرنیکی سفارش ایران کا آئی اے ای اے سے تعاون محدود کا اعلان، جوہری تنصیبات حملوں پرخاموشی ناقابل قبول، دفتر خارجہ سندھ میں شاپنگ بیگز پر پابندی ، خلاف ورزی پر گرفتاریاں اور جرمانے ہونگے برطانیہ کا اسرائیل کی مدد کیلئے مشرقِ وسطی میں جنگی بیڑے تعینات کرنے کا فیصلہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

اسرائیلی جارحیت سے صرف خون ریزی میں اضافہ ہو رہا ہے، برطانیہ

سوشل میڈیا ایکس پر اپنے پیغام میں برطانوی وزیر خارجہ نے لکھا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی فوج کے نئے حملے مکمل طور پر غیر ذمہ دارانہ اور خوفناک ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ برطانوی وزیر خارجہ نے غزہ پر اسرائیل کے نئے حملوں کے ردعمل میں کہا ہے کہ یہ کارروائیاں غیر ذمہ دارانہ اور خوفناک ہیں اور اس سے صرف بے گناہ شہریوں کی ہلاکت ہوگی۔ برطانوی وزیر خارجہ یوویٹ کوپر نے غزہ پر اسرائیل کے نئے حملوں کو مکمل طور پر غیر ذمہ دارانہ اور خوفناک  قرار دیا ہے۔ سوشل میڈیا ایکس پر اپنے پیغام میں برطانوی وزیر خارجہ نے لکھا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی فوج کے نئے حملے مکمل طور پر غیر ذمہ دارانہ اور خوفناک ہیں۔ انہوں نے سوشل نیٹ ورک X (سابقہ ​​ٹویٹر) پر لکھا کہ یہ عمل صرف مزید خونریزی، بے گناہ شہریوں کی ہلاکت، اور باقی یرغمالیوں (اسرائیلی قیدیوں) کو خطرے میں ڈالے گا۔ کوپر نے فوری جنگ بندی، تمام اسرائیلی قیدیوں کی رہائی، انسانی امداد کی غیر مشروط ترسیل، اور پائیدار امن کے راستے کی تشکیل کی ضرورت کا اعادہ کیا۔  

متعلقہ مضامین

  • 200 روپے والے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کے نتائج کا اعلان
  • قطر میں اسرائیلی حملہ امریکا کی مرضی سے ہوا: وزیرِ دفاع خواجہ آصف
  • اسرائیلی جارحیت سے صرف خون ریزی میں اضافہ ہو رہا ہے، برطانیہ
  • پاکستان تنازعات کے بات چیت کے ذریعے پرامن حل کا حامی ، اسرائیل کا لبنان اور شام کے بعد قطر پر حملہ ناقابل قبول ہے، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار
  • اسرائیلی حملوں کی محض مذمت کافی نہیں، اسحاق ڈار
  • اسرائیلی حملوں کی محض مذمت کافی نہیں، اب ہمیں واضح لائحہ عمل اختیار کرنا ہوگا: اسحاق ڈار
  • نیتن یاہو، مارکوروبیو ملاقات: امریکا کی ایک بار پھر اسرائیل کو غیرمتزلزل حمایت کی یقین دہانی
  • نیتن یاہو سے ملاقات، امریکا کا ایک بار پھر اسرائیل کی غیر متزلزل حمایت کا اعلان
  • نیتن یاہو سے ملاقات؛ امریکا کا ایک بار پھر اسرائیل کی غیر متزلزل حمایت کا اعلان
  • وزیراعظم عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے آج دوحہ روانہ ہونگے