اسرائیلی فوج نے مقبوضہ کشمیر کو پاکستان میں شامل کردیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT
تل ابیب (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسرائیلی فوج نے ایک تصویر جاری کی جس میں مقبوضہ کشمیر کو پاکستان کا حصہ دکھایا گیا ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوزنے غیر ملکی خبر ایجنسی کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے اپنی جاری کردہ تصویر میں مقبوضہ کشمیر کو پاکستان میں شامل کردیا اور بھارت کی شمالی ریاستیں نیپال میں ڈال دیں۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ تصویر نے اسرائیل کی کامیابیوں کا جشن منانے والے مودی سپورٹرز کے تن بدن میں آگ لگا دی۔
ٹرولز میں سے کسی نے اسرائیل پر غصہ نکالا اور کسی نے کہا کہ کیا ہم نے اس دن کے لیے اسرائیل کی حمایت کی تھی۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے اپنی جاری کردہ تصویر پر بعد میں معذرت کرلی۔
اسرائیل ایران جنگ، 2 دن میں دنیا بھر کی 6 ہزار پروازیں منسوخ
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: اسرائیلی فوج نے
پڑھیں:
غزہ کو اسرائیل میں ضم کرنیکی صیہونی دھمکی
صیہونی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی کابینہ نے حماس کو دھمکی دی ہے کہ اگر اسنے اسرائیلی قیدیوں کو رہا نہ کیا تو وہ غزہ کے کچھ حصوں کو صیہونی رژیم میں ضم کر لیگی! اسلام ٹائمز۔ قابض اسرائیلی حکام نے عبرانی زبان کے صیہونی چینل 13 کو بتایا ہے کہ اسرائیل نے حماس کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے جلد ہی جنگ بندی اور اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کی پیشکش قبول نہ کی تو وہ غزہ کی پٹی کے کچھ حصوں کو قابض صیہونی رژیم میں ضم کر لے گا۔ اسرائیلی چینل 12 کے مطابق غاصب اسرائیلی رژیم نے فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کو ایک دستاویز بھی ارسال کی ہے کہ جس میں فوجی دستوں کی تعیناتی اور ثالث ممالک کے ذریعے قیدیوں کی رہائی کے حوالے سے اس کی سرخ لکیریں شامل ہیں۔
اس دستاویز میں تاکید کی گئی ہے کہ اسرائیل فلاڈیلفیا کوریڈور اور غزہ کے سرحدی بفر زون سے پیچھے نہیں ہٹے گا، رفح کراسنگ کو دوبارہ کھولنے کی اجازت نہیں دے گا اور ایسے قیدیوں کی رہائی پر راضی نہیں ہو گا کہ جن کی رہائی سے ممکنہ جنگ بندی میں "یرغمالیوں" کے آخری گروپ کی رہائی مشکل ہو جائے! اسرائیلی ذرائع کے مطابق غاصب صیہونی حکام کو حماس کی جانب سے مزید لچک دکھائے جانے کی توقع نہیں جبکہ ایک سینئر اسرائیلی اہلکار کا خبردار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ "اسرائیل زیادہ انتظار نہیں کرے گا"! صیہونی چینل 12 نے مزید کہا کہ وائٹ ہاؤس فی الحال غزہ کی پٹی کے کچھ حصوں کو ضم کرنے کے اسرائیلی اقدام کی منظوری دینے سے گریزاں ہے!
واضح رہے کہ یہ صیہونی رپورٹ ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے کہ جب غاصب اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے اپنے سینئر مشیروں کے ایک چھوٹے سے گروپ کے ساتھ ملاقات میں اسرائیلی قیدیوں کی رہائی سے متعلق مذاکرات کو آگے بڑھانے اور حماس کے ساتھ جنگ بندی کے لئے جاری کوششوں کا جائزہ لینے کا اعلان کیا ہے۔