وزیراعظم محمد شہباز شریف سے رکنِ قومی اسمبلی ملک ابرار احمد کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے رکنِ قومی اسمبلی ملک ابرار احمد نے ملاقات کی۔
ملاقات میں ملک ابرار احمد نے وزیراعظم کو مشکل معاشی حالات کے باوجود ایک عوام دوست اور فلاحی بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد دی اور اس کی منظوری کے حوالے سے اپنی مکمل حمایت اور تائید کا یقین دلایا۔
ملک ابرار احمد نے راولپنڈی کینٹ کے عوامی مسائل، بالخصوص پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور صحت کی سہولیات کے فقدان کے حوالے سے وزیراعظم کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ انہوں نے ان مسائل کے فوری حل کی ضرورت پر زور دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ان تمام مسائل کا نوٹس لیتے ہوئے جلد از جلد حل کی یقین دہانی کرائی اور متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کرنے کا وعدہ کیا۔
ملک ابرار احمد نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ وزیراعظم کی قیادت میں ملک نہ صرف معاشی اور دفاعی اعتبار سے مستحکم ہو رہا ہے، بلکہ عوامی مسائل کو بھی سنجیدگی سے حل کیا جا رہا ہے۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ملک ابرار احمد نے
پڑھیں:
جاتی امراء ، شہباز نواز شریف ملاقات،سیاسی صورتحال پر مشاورت
لاہور: (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعظم شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، سربراہ مسلم لیگ ن و سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شہباز شریف اور نواز شریف کے مابین پارٹی امور اور حکومتی پالیسیوں پر مشاورت کی گئی۔وزیر اعظم نے نواز شریف کو حالیہ حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی، نواز شریف نے شہباز شریف کو قومی معاملات پر رہنمائی فراہم کی۔