4 دن کام اور 3 چھٹی کا پروگرام متعارف کرانیکا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
کیا کبھی آپ نے تین دن کی ہفتہ وار چھٹیاں ملنے کی خواہش کی ہے؟ اگر ہاں تو دبئی میں متعدد افراد کا یہ خواب پورا ہونے والا ہے۔
دبئی حکومت نے متعدد سرکاری ملازمین کے لیے اس موسم گرما کے دوران 4 روز تک کام اور 3 چھٹیاں دینے کے پروگرام کا اعلان کیا ہے۔
اس پروگرام کے تحت سرکاری ملازمین کو 2 گروپس میں تقسیم کیا جائے گا۔
ایک گروپ پیر سے جمعرات تک روزانہ 8 گھنٹے کام کرنے والے افراد پر مشتمل ہوگا جن کو جمعہ سے اتوار تک چھٹیاں دی جائیں گی۔
دوسرے گروپ میں شامل افراد پیر سے جمعرات تک روزانہ 7 گھنٹے کام کریں گے جبکہ جمعے کو آدھے دن کام کرنا ہوگا، ہفتہ اور اتوار ان کی چھٹی ہوگی۔
اس پروگرام پر عملدرآمد یکم جولائی سے 12 ستمبر تک کیا جائے گا۔
اس سے قبل 2024 کے موسم گرما میں دبئی حکومت کے ہیومین ریسورسز ڈیپارٹمنٹ نے اس سے ملتے جلتے پائلٹ پروگرام کو متعارف کرایا تھا۔
اس پروگرام کے تحت ملازمین میں ایک سروے کرکے موسم گرما کے دوران کام کے دورانیے پر رائے حاصل کی گئی اور اگست اور ستمبر کے دوران دفاتر کے اوقات میں کمی کی تجویز دی گئی تھی۔
ہیومین ریسورسز ڈیپارٹمنٹ نے پائلٹ پروگرام کا مشاہدہ کرنے کے بعد اسے کامیاب قرار دیا اور ایک سال مزید عملدرآمد کی تجویز دی۔
دبئی ہیومین ریسورسز ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل عبداللہ الفیصل نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد ملازمین کے معیار زندگی کو بہتر بنانا ہے اور حکومتی وسائل کے استحکام کو بڑھانا ہے۔
اس سے قبل شارجہ کی حکومت نے بھی 2022 میں 4 دن کام اور 3 دن چھٹی کے ایک پروگرام کو متعارف کرایا تھا۔
ایسا اس وقت کیا گیا جب متحدہ عرب امارات کی حکومت نے جنوری 2022 میں ساڑھے 4 دن کے کاروباری ہفتے پر عملدرآمد شروع کیا تھا۔
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: اس پروگرام
پڑھیں:
حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کر دیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے78 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت 264روپے 61 پیسے فی لیٹر برقرار ہے۔ 2 روپے78 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 272 روپے77 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا۔
مزید :