ایران نے صہیونیوں کو مقبوضہ علاقوں سے نکل جانے کی تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ یہودی قابضین مقبوضہ علاقے چھوڑدیں، کیوں کہ یہی ان کی بقا کا واحد راستہ ہے، جرائم پیشہ لوگوں کو بطور انسانی ڈھال استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی مسلح افواج کے ایک ترجمان کرنل رضا صیاد نے صیہونیوں کو مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے نکل جانے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ خطے کا کوئی بھی حصہ ان کے لیے محفوظ نہیں رہے گا۔

مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کے مواصلاتی مرکز کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ایران کے جنگجوؤں کے جواب کا دائرہ مقبوضہ علاقوں کے تمام حصوں پر محیط ہوگا، ان علاقوں کے رہائشیوں کو جاری کردہ انتباہات کو سنجیدگی سے لینا چاہیے اور ان علاقوں کو خالی کر دینا چاہیے۔

کرنل رضا صیاد نے صہیونی حکومت کی جاری جارحانہ کارروائیوں کے جواب میں مقبوضہ علاقوں کے مکینوں کو یہ سخت انتباہ دیا۔

انہوں نے نیتن یاہو کی ’کرپٹ، مایوس اور مجرمانہ حکومت‘ کی ایران کے خلاف جارحانہ کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی ریاست کی یہ غلط فہمی ایران کی مسلح افواج کو ایک سبق آموز جواب دینے پر مجبور کر چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران کے جنگجوؤں کے جواب کا دائرہ مقبوضہ علاقوں کے تمام حصوں پر محیط ہوگا، ان علاقوں کے رہائشیوں کو جاری کردہ انتباہات کو سنجیدگی سے لینا چاہیے اور انخلا کرنا چاہیے، کیونکہ مستقبل قریب میں یہ علاقے رہنے کے قابل نہیں رہیں گے۔

فوجی ترجمان کا کہنا تھا کہ ایران کی مسلح افواج کے پاس اب مقبوضہ علاقوں کے تمام اہم اور حساس مقامات کا ایک جامع ڈیٹا بیس موجود ہے اور وہ کسی بھی وقت کسی بھی ہدف کو نشانہ بنا سکتی ہیں۔

انہوں نے مقبوضہ علاقوں کے مکینوں کو خبردار کیا کہ وہ چوکنا رہیں تاکہ مجرم صہیونی حکومت انہیں انسانی ڈھال کے طور پر استعمال نہ کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ صہیونی حکومت کا مجرم وزیر اعظم اپنے ذاتی اور خاندانی مفادات کے حصول میں مقبوضہ علاقوں کے مکینوں کی جان و مال اور سلامتی کو خطرے میں ڈال چکا ہے اور ایسے جرائم کا آغاز کر چکا ہے جو صرف اس حکومت کی شکست اور پچھتاوے پر ختم ہوں گے۔

Post Views: 3.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: مقبوضہ علاقوں کے ان کا کہنا تھا کہ مسلح افواج

پڑھیں:

کے پی کو وفاقی حکومت کی سپورٹ کی ضرورت ہے: گورنر فیصل کریم کنڈی

---فائل فوٹو 

خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ کے پی کو وفاقی حکومت کی سپورٹ کی ضرورت ہے۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے اپنے بیان میں کہا کہ کے پی صوبے کے حکمرانوں کو سنجیدگی سے کام لینا چاہیے، صوبے میں امن و امان کی صورتحال ہماری ترجیح ہے، صوبے کی بہتری کے لیے ہم مل بیٹھنے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ کشمیر کا فیصلہ کشمیر سے ہوگا، اسلام آباد سے نہیں، ہر صوبے اور علاقے کے فیصلے وہیں ہونے چاہئیں۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ہمیں این ایف سی کے لیے تیار کرنی چاہیے۔

متعلقہ مضامین

  • افغانستان، پاکستان اور ایران سمیت وسطی ایشیائی ممالک زلزلے سے لرز اٹھے
  • مقبوضہ فلسطین کا علاقہ نقب صیہونی مافیا گروہوں کے درمیان جنگ کا میدان بن چکا ہے، عبری ذرائع
  • غزہ میں ہمارے زیرِ قبضہ علاقوں میں حماس اب بھی موجود ہے: نیتن یاہو
  • یشونت سنہا کی قیادت میں وفد کی میر واعظ عمر فاروق سے ملاقات
  • بھارت مقبوضہ کشمیر میں اسرائیلی طرز کے قبضے کا ماڈل دہرا رہا ہے، آل پارٹیز حریت کانفرنس
  • وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے پُرعزم ہے: شہباز شریف
  • کے پی کو وفاقی حکومت کی سپورٹ کی ضرورت ہے: گورنر فیصل کریم کنڈی
  • بھارت مقبوضہ کشمیر میں اسرائیلی ساختہ پالیسیوں پر عمل پیرا ہے
  • پاک افغان تعلقات اورمذاکرات کا پتلی تماشہ
  • تل ابیب میں ایک اور صہیونی فوجی کی خود سوزی