ارشد ندیم کو فوربز کا عالمی اعزاز، 30 سال بعد پاکستان کی تاریخ رقم
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کھیلوں کی دنیا میں پاکستان کے لیے ایک اور تاریخی لمحہ اُس وقت آیا جب عالمی شہرت یافتہ جریدے ’’فوربز‘‘نے پاکستان کے نامور ایتھلیٹ اور اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو ایشیا کی 30 انڈر 30 بااثر شخصیات کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔
اس اعلان نے جہاں ارشد ندیم کے کیریئر میں ایک اور شاندار سنگِ میل کا اضافہ کیا ہے، وہیں پاکستان کے کھیلوں کے شعبے کو بھی بین الاقوامی سطح پر ایک بار پھر روشن الفاظ سے ت حریر کردیا ہے۔
ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس 2024 میں تاریخ رقم کی، جب انہوں نے جیولین تھرو (نیزہ بازی) کے فائنل میں 92.
فوربز نے اپنی رپورٹ میں ارشد کی اس پرفارمنس کو “اسٹننگ شو” یعنی حیرت انگیز مظاہرہ قرار دیا، اور اسے ایشیائی کھیلوں میں غیر معمولی کارکردگی کی ایک مثال قرار دیا۔
یہ پہلا موقع ہے جب کسی پاکستانی ایتھلیٹ نے انفرادی اسپورٹس میں اولمپک گولڈ میڈل حاصل کیا اور یہ کارنامہ تقریباً 3 دہائیوں کے بعد کسی پاکستانی کی جانب سے اولمپک پوڈیم پر سب سے اونچی جگہ پر پہنچنے کا باعث بنا۔ ارشد ندیم کی اس جیت نے نہ صرف پاکستان کے کھیلوں کی تقدیر بدلنے کی امید جگائی بلکہ عالمی سطح پر بھی ایک نیا پیغام دیا کہ پاکستان میں بھی ٹیلنٹ کسی سے کم نہیں۔
ارشد ندیم کی جیت پر نہ صرف عوام نے بے پناہ خوشی کا اظہار کیا بلکہ حکومتی سطح پر بھی ان کے اعزاز میں بڑے پیمانے پر پذیرائی کی گئی۔ پنجاب اور سندھ کی حکومتوں نے مجموعی طور پر انہیں 15 کروڑ 30 لاکھ روپے کے انعامات سے نوازا۔ انعامی رقوم کے ساتھ ساتھ انہیں زندگی بھر کے لیے متعدد سہولیات بھی دی گئیں جن میں رہائش، تعلیمی وظائف اور کوچنگ سپورٹ شامل ہے۔
علاوہ ازیں وفاقی حکومت نے ان کے اعزاز میں اسلام آباد کی ایک مرکزی سڑک کا نام ’’ارشد ندیم روڈ‘‘رکھنے کا اعلان کیا، جو ان کی تاریخی کامیابی کو مستقل یادگار بنائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ پاکستان پوسٹ نے بھی 14 اگست کے موقع پر ایک خصوصی یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا، جو اُن کی خدمات کو قومی سطح پر سراہنے کی ایک شاندار مثال ہے۔
یاد رہے کہ فوربز کی سالانہ ’’30 انڈر 30 ایشیا‘‘فہرست اُن نوجوانوں پر مشتمل ہوتی ہے جنہوں نے مختلف شعبہ جات میں غیر معمولی کامیابی حاصل کی ہو اور جو اپنی فیلڈ میں تبدیلی کا سبب بنے ہوں۔
ارشد ندیم کا اس فہرست میں آنا نہ صرف ان کی ذاتی کامیابی ہے بلکہ یہ پاکستان کے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے بھی ایک پیغام ہے کہ اگر وہ محنت، لگن اور صبر سے کام کریں تو دنیا کی کوئی بھی چوٹی ان کے لیے ناقابلِ تسخیر نہیں۔
ارشد ندیم کا تعلق پنجاب کے ایک متوسط گھرانے سے ہے۔ وسائل کی کمی، سہولیات کی عدم دستیابی اور محدود مواقع کے باوجود انہوں نے محنت اور استقامت کے ذریعے خود کو نہ صرف قومی سطح پر منوایا بلکہ عالمی سطح پر بھی پاکستان کا نام روشن کیا۔ ان کی کہانی اُن نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہے جو پسماندہ علاقوں میں رہتے ہوئے بھی بڑے خواب دیکھتے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پاکستان کے کے لیے
پڑھیں:
پروفیسر ڈاکٹر قاضی ارشد صدیقی ڈائریکٹر کالجز کراچی مقرر
ڈاکٹر قاضی ارشد صدیقی(فائل فوٹو)۔گریڈ 20 کے پروفیسر اور شپ اونر کالج کے پرنسپل ڈاکٹر قاضی ارشد صدیقی کو ڈائریکٹر کالجز کراچی مقرر کر دیا گیا۔
چیف سیکرٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق قاضی ارشد حسین صدیقی کو اسی گریڈ کے عہدے ریجنل ڈائریکٹر ڈائریکٹوریٹ آف کالج کراچی ریجن تعینات کر دیا گیا ہے۔
قاضی ارشد حسین صدیقی ریاضی کے پروفیسر ہیں جو اس سے قبل پروفیسر انوار احمد زئی کے دور میں سکریٹری انٹرمیڈیٹ بورڈ بھی رہ چکے ہیں۔
ان کے ڈائریکٹر مقرر ہونے کے بعد گریڈ 20 کے کامرس کے پروفیسر عبدالرشید شیخ کو شپ اونر گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج، کراچی کا پرنسپل تعینات کر دیا گیا ہے۔
عبدالرشید شیخ ایس ایم گورنمنٹ سائنس کالج، کراچی میں تعینات تھے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی پروفیسر قاضی ارشد حسین صدیقی یکم اپریل 2019 سے 20 مئی 2019 تک ڈائریکٹر کے عہدے پر تعینات رہے ہیں۔
جبکہ ایک برس قبل 29 جولائی 2024 کو بھی انھیں ڈی جی کالجز کراچی تعینات کیا گیا تھا۔