WE News:
2025-08-01@11:52:58 GMT

ایران کا اسرائیل کو ایک اور ایف 35 جہاز مار گرانے کا دعویٰ

اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT

ایران کا اسرائیل کو ایک اور ایف 35 جہاز مار گرانے کا دعویٰ

ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اسرائیل کا ایک اور ایف 35 طیارہ مار گرایا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی فوج نے تبریز میں اسرائیل کا ایف 35 طیارہ مار گرایا ہے جو بمباری کی غرض سے پرواز کررہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں پی آئی اے پائلٹ نے اسرائیل کی طرف داغے گئے ایرانی میزائلوں کی ویڈیو بنالی، سوشل میڈیا پر وائرل

واضح رہے کہ ایران نے اس سے قبل اسرائیل کے 3 ایف 35 طیارے مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے، تاہم اسرائیل کی جانب سے اس کی تردید کی گئی تھی۔

ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی شدت اختیار کرتی جارہی ہے، اور دونوں ملکوں کے ایک دوسرے پر حملے جاری ہیں۔

اسرائیل نے تازہ کارروائی میں ایران کے مختلف شہروں پر بمباری کی ہے۔ اس دوران سرکاری ٹی وی کے ہیڈکوارٹر پر بھی میزائل داغے گئے ہیں۔

دوسری جانب ایران نے اسرائیل کو وارننگ دی ہے کہ ہم ایک بڑے میزائل حملے کی تیاری کررہے ہیں، اور دشمن کے لیے رات کو دن میں تبدیل کردیں گے۔

یہ بھی پڑھیں تل ابیب خالی کردیں، ایرانی پاسداران انقلاب کی اسرائیلی شہریوں کو وارننگ

ایرانی پاسداران انقلاب نے اسرائیل کے شہریوں کو وارننگ دی ہے کہ وہ تل ابیب خالی کردیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اسرائیل ایران کشیدگی ایران کا دعویٰ ایف 35 طیارہ بمباری تبریز شہر وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسرائیل ایران کشیدگی ایران کا دعوی ایف 35 طیارہ وی نیوز نے اسرائیل

پڑھیں:

ایرانی صدر ڈاکٹر کا سرکاری دورہ پاکستان، اعلیٰ سطحی ملاقاتیں شیڈول

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان 2 اور 3 اگست 2025 کو پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔

یہ دورہ وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی دعوت پر ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران ہمسایہ ممالک سے گہرے تعلقات کا خواہاں ہے، ایرانی صدر مسعود پزشکیان

ایرانی صدر کے ہمراہ اعلیٰ سطحی وفد بھی ہو گا جس میں وزیر خارجہ سید عباس عراقچی، سینیئر وزرا اور دیگر اعلیٰ حکام شامل ہیں۔

دورے کے دوران صدر پزشکیان ، صدر پاکستان آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے، جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ وفود کی سطح پر بات چیت بھی متوقع ہے۔

یہ صدر پزشکیان کا بطور صدر پاکستان کا پہلا دورہ ہے، جبکہ اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے 26 مئی 2025 کو ایران کا دورہ کیا تھا۔

وزارتِ خارجہ کے مطابق اس دورے سے پاکستان اور ایران کے برادرانہ تعلقات کو مزید تقویت ملے گی اور باہمی تعاون کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • ایرانی صدر ڈاکٹر کا سرکاری دورہ پاکستان، اعلیٰ سطحی ملاقاتیں شیڈول
  • ایرانی صدر 2 روزہ دورے پر کل پاکستان آئیں گے
  • ایران سنگین آبی بحران کے دہانے پر ہے، ایرانی صدر
  • امریکا اور اتحادیوں کا ایران پر بیرون ملک قتل و اغوا کی سازشوں کا الزام
  • امریکا نے فلسطین اتھارٹی اور پی ایل او پر پابندیاں عائد کردیں
  • امریکا نے فلسطینی اتھارٹی اور پی ایل او پر پابندیاں عائد کردیں
  • علامہ ناصر عباس کا تھینک ٹینک میں ایرانی وفد سے خطاب
  • ایرانی صدر آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے
  • ایرانی وفد کا منہاج یونیورسٹی لاہور کا دورہ(2)
  • ایرانی وفد کا منہاج یونیورسٹی لاہور کا دورہ