data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) کراچی میں شدید گرمی اور حبس کے بعد بارش ہوئی ہے، جس کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے، شہر کے مضافاتی علاقوں میں بارش ہوئی ہے۔گڈاپ، کاٹھور، ناردرن بائی پاس اور اطراف کے علاقوں میں بارش ہوئی جبکہ ائرپورٹ شاہراہ فیصل ،سپر ہائی وے، ملیر، میمن گوٹھ، ملیر کینٹ میں بوندا باندی سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے، شہر میں حبس کا ماحول برقرار ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بھارتی ریاست گجرات کے جنوب مشرق میں اس وقت ہوا کا کم دباؤ موجود ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

شدید بارشوں کے ساتھ طوفان کی پیشگوئی  

  محکمہ موسمیات نے برطانیہ میں شدید بارشوں کے ساتھ طوفان کی پیشگوئی کر دی
 میٹ آفس کے مطابق برطانیہ میں طوفان فلورس پیر کو شدیدبارش اور ہواؤں کے ساتھ ٹکرائے گا، طوفان فلورس رواں موسم کا چھٹا اور جنوری کے بعد پہلا شدیدطوفان ہو گا۔
  طوفان کا مرکز برطانیہ کے شمالی حصے سے گزرے گا۔
 میٹ آفس کا کہنا ہے کہ جنوبی اور مغربی علاقوں میں سب سے زیادہ شدید ہوائیں چلنے کا خدشہ ہے، طوفان کے باعث متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہونے کا امکان ہے جب کہ کچھ علاقوں میں ہوائیں 60 سے 80 میل فی گھنٹہ کی رفتارسےچل سکتی ہیں۔
 اسکاٹ لینڈ کے ساحلی علاقوں میں جھکڑ کی شدت 85 میل فی گھنٹہ تک پہنچنے کا امکان ہے۔
جنوبی برطانیہ کےاندرونی علاقوں میں40سے45میل فی گھنٹہ کی ہوائیں چل سکتی ہیں۔
 میٹ آفس نے کہا کہ طوفان کے باعث سفر میں خلل، درخت گرنے اور سیلاب کا خدشہ ہے ساحلی اور پہاڑی علاقوں میں خطرہ زیادہ ہونے کا امکان ہے۔

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • شدید بارشوں کے ساتھ طوفان کی پیشگوئی  
  • کلاؤڈ برسٹ سے بچاؤ اور ترقی یافتہ ممالک کی حکمتِ عملیاں
  • کراچی میں آج بھی سرمئی بادلوں کا راج، بوندا باندی سے موسم خوشگوار
  • پاکستان کے بعض علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
  • کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان
  • اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں بڑھنے کا امکان، طلبہ و طالبات کے لیے بڑی خبر
  • کراچی میں آئندہ تین روز کے دوران بارش کی پیشگوئی
  • اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش
  • جڑواں شہروں میں شدید طوفان باد و باراں، شہر کے نشیبی علاقے زیرِ آب
  • بارش و سیلاب کی تباہ کاریاں