ہانگ کانگ: ائر انڈیا کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ہانگ کانگ (انٹرنیشنل ڈیسک) ائرانڈیا کا بوئنگ 787 طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا اور پائلٹ نے فوری طور پر طیارے کو بحفاظت ہانگ کانگ ائرپورٹ پر اتارلیا۔ بھارتی میڈیا نے کہا کہ دہلی جانے والے بوئنگ 787 ڈریم لائنر کو ٹیک آف کے 30 منٹ بعد ہی اچانک تکنیکی خرابی پیدا ہوئی ، جس کے باعث پرواز اے ایل 315 کو واپس ہانگ کانگ ائرپورٹ پر اتار لیا گیا۔ طیارہ اڑنے کے بعد پائلٹ کو تکنیکی خرابی کا احساس ہوا اور پائلٹ نے فوری طورپر واپس ہانگ کانگ جانے کا فیصلہ کیا۔ یاد رہے گزشتہ ہفتے احمد آباد میں ایئرانڈیا کے بوئنگ 787طیارے کو حادثہ پیش آیا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ہانگ کانگ
پڑھیں:
چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
چیک ریپبلک کے مشرقی حصے میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چیک وزارتِ دفاع اور فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثہ بدھ کے روز نامیشت ناد اوسلاوو ایئر فورس بیس پر پیش آیا جو دارالحکومت پراگ سے تقریباً 180 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔
حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر UH-1Y Venom تھا، جس میں مجموعی طور پر 5 فوجی اہلکار سوار تھے۔ حادثے میں ایک اہلکار موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا جبکہ تین زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر معمول کی فوجی تربیتی سرگرمی کے سلسلے میں پرواز کر رہا تھا، تاہم حکام نے ابھی تک اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے فوج نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی ہیں۔
چیک حکام کا کہنا ہے کہ اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں، آیا حادثہ تکنیکی خرابی، موسمی حالات یا انسانی غلطی کے باعث پیش آیا۔ تحقیقات کے نتائج سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔