منعم ظفر کل جماعت اسلامی سائٹ غربی کے استقبالیہ سے خطاب کرینگے
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی( اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی ضلع سائٹ غربی کے تحت کل بروز بدھ رات 8بجے مہم چرم قربانی میں حصہ لینے والے کارکنا ن کے اعزاز میں استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا ہے جس سے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان ، امیر ضلع ڈاکٹر نورالحق و دیگر رہنما خطاب کریں گے ، قیم ضلع راشد خان نے تمام کارکنان کو بروقت شرکت کی ہدایت کی ہے ۔ مہم میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کارکنان میں شیلڈز تقسیم کی جائیں گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
جماعتِ اسلامی کے ’بد ل دو نظام’اجتماعِ عام میں بلوچستان سے لوگ شرکت کرینگے: مولانا ہدایت الرحمٰن
مولاناہدایت الرحمٰن بلوچ—فائل فوٹوجماعتِ اسلامی بلوچستان کے رہنما مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے کہا ہے کہ بد ل دو نظام کے زیرِ عنوان جماعتِ اسلامی کے اجتماعِ عام میں بلوچستان بھر سے لوگ شرکت کریں گے۔
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر 10 سال بعد جماعتِ اسلامی کا مرکزی اجتماع ہوتا ہے۔
مولانا ہدایت الرحمٰن نے کہا کہ 21 سے 23 نومبر تک مینار پاکستان پر جماعتِ اسلامی کا یہ مرکزی اجتماع ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ ملک پر چند خاندانوں کا قبضہ ہے، ہم انصاف اور قانون کی بالادستی چاہتے ہیں۔
مولانا ہدایت الرحمٰن کا کہنا ہے کہ بلوچستان کا مقدمہ ملک کے عوام کے سامنے رکھیں گے۔