چوہدری تنویر کی گرفتاری کے بعد طبیعت خراب، اسپتال منتقل
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
---فائل فوٹو
ن لیگ کے سابق سینیٹر چوہدری تنویر کی گرفتاری کے بعد طبیعت اچانک بگڑ گئی۔
پولیس چوہدری تنویر کو لے کر راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی روانہ ہو گئی جہاں ڈاکٹرز کی ٹیم چوہدری تنویر کا طبی معائنہ کرے گی۔
اب سے کچھ دیر قبل لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے احاطے سے پولیس نے مسلم لیگ (ن) کے سابق سینیٹر چوہدری تنویر کو گرفتار کیا تھا۔
چوہدری تنویر چوہدری عدنان قتل کیس کے مقدمے میں نامزد ہیں۔
جسٹس صداقت علی خان نے چوہدری تنویر کی درخواستِ ضمانت خارج کردی تھی جس کے بعد ان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔
واضح رہے کہ چوہدری تنویر چوہدری عدنان قتل کیس کے مقدمے میں نامزد ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: چوہدری تنویر
پڑھیں:
بھارتی کھلاڑیوں کے خراب رویے کے باوجود شائقین پاکستانی کھلاڑیوں کے دیوانے نکلے، ویڈیو وائرل
ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے بعد انڈیا چیمپینز نے پاکستان کے ساتھ کھیلنے سے انکار کر دیا ہے۔ ٹورنامنٹ کے منتظمین نے اس فیصلے کی وجہ ’عوامی جذبات‘ کو قرار دیا ہے لیکن دوسری طرف بھارتی شائقین کی کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جس میں انہیں پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ تصاویر لیتے اور ہاتھ ملاتے دیکھا گیا۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک بھارتی فین کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی کامران اکمل سے دستانے مانگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جس پر کھلاڑی میدان میں پڑے بیگ سے اپنے دستانے نکالتے ہیں اور وہ بھارتی فین کو دے دیتے ہیں۔
کامران اکمل سے دستانے لینے کے بعد ویڈیو بنانے والا صارف بھارتی فین سے پوچھتا ہے کہ آپ کیسا محسوس کر رہے ہیں جس کے جواب میں وہ کہتا ہے کہ مجھے بہت خوشی ہو رہی ہے، میں کامران اکمل کا بہت بڑا فین ہوں۔
بھارتی تماشائی نے سابق کرکٹر کامران اکمل سے انکے دستانے مانگے جس پر کامران اکمل نے اس بھارتی تماشائی کو اپنے دستانے دے دیئے
ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ❤️ pic.twitter.com/GKBy5lXwCZ
— Ather Salem® (@AthSa01) July 30, 2025
ایک صارف نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا پاکستان کے ساتھ میچ نہیں کھیل رہا اور بھارتی فینز پاکستانی کھلاڑیوں سے گلوز مانگ رہے ہیں۔
Kahan India pk se match nhi khel Raha or ink fans Pakistan players se gloves mang rahy hen ???? , hat's off to Kamran Akmal
— ٰImran Siddique (@imransiddique89) July 31, 2025
ایک ایکس صارف نے پاکستانی کھلاڑیوں کی تعرہف کرتے ہوئے لکھا کہ بھارت کے متعصب کھلاڑیوں اور پاکستان کے کھلاڑیوں میں فرق صاف ظاہر ہے۔
بھارت کے متعصب کھلاڑیوں اور پاکستان کے کھلاڑیوں میں فرق https://t.co/HmftEwlY36
— {H0R|Z0N} (@Glowpoint) July 30, 2025
واضح رہے کہ ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز 2025 کے سیمی فائنل میں انڈیا چیمپیئنز کی جانب سے میچ نہ کھیلنے کے فیصلے کے بعد پاکستان چیمپیئنز بغیر کھیلے ہی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ انڈیا چیمپیئنز نے پاکستان کے خلاف کھیلنے سے انکار کیا ہو وہ گروپ مرحلے میں بھی اسی فیصلے کے تحت میدان میں نہ اُترے تھے۔ اب تمام نگاہیں ہفتہ کو ہونے والے فائنل پر مرکوز ہیں، جہاں پاکستان چیمپیئنز ٹائٹل کے دفاع کے لیے میدان میں اتریں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
کامران اکمل