پاکستان بیس بال ٹیم کے کھلاڑی لانس خان ٹریفک حادثے میں جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان بیس بال ٹیم کے نوجوان کھلاڑی لانس خان امریکی شہر ہیوسٹن میں پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثے میں زندگی کی بازی ہار گئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر فخر علی شاہ نے لانس خان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ لانس خان اتوار کی صبح ہیوسٹن میں ایک حادثے کا شکار ہوئے۔
پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر فخر علی شاہ نے بتایا کہ مرحوم ٹیم میں آؤٹ فیلڈ کی پوزیشن پر کھیلتے تھے اور 2023 میں لنکن کپ کے دوران قومی ٹیم کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کرچکے تھے۔
فخر علی شاہ کا کہنا تھا کہ لانس خان بیرون ملک موجود اُن باصلاحیت کھلاڑیوں میں شامل تھے جنہوں نے پاکستان کا نام بین الاقوامی سطح پر روشن کرنے کی صلاحیت دکھائی، ان کے بھائی پیئرس خان بھی پاکستان کی قومی بیس بال ٹیم کا حصہ ہیں۔
لانس خان کی ناگہانی موت پر بیس بال حلقوں اور مداحوں میں گہرے رنج و غم کی فضا ہے جب کہ فیڈریشن کی جانب سے ان کے اہلِ خانہ سے اظہار تعزیت کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پاکستان بیس بال لانس خان
پڑھیں:
لاہور،ہائیکورٹ روڈ پر بار کونسل کے انتخابات کے سلسلے میں ٹریفک جام ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">