پرواز میں جعلی فلائٹ اٹینڈنٹ بن کر 120 مرتبہ مفت سفر کرنے والا امریکی
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
یہ واقعہ بظاہر فلمی لگتا ہے لیکن حقیقت میں یہ ایک دھوکہ دہی کی مثال بن گیا ہے جس میں ایک امریکی شخص نے خود کو جعلی فلائٹ اٹینڈنٹ ظاہر کرکے 120 بار مفت سفر کرڈالے۔
یہ شہری معروف ایئرلائنز کی یونیفارم اور شناختی کارڈز جعلی طریقے سے حاصل کرتا تھا اور خود کو "فلائٹ اٹینڈنٹ آف ڈیوٹی" ظاہر کر کے عملے کے ساتھ جہاز میں سوار ہو جاتا۔
دراصل کچھ ایئرلائنز اپنے ہی عملے کو ڈیوٹی پر پہنچانے کے لیے سیٹ مہیا کرتی ہے جس میں ان کا کوئی الگ ٹکٹ نہیں ہوتا۔
تاہم ایک انٹرنیشنل پرواز پر عملے کے باقی ارکان کو اس وقت شک ہوا جب شہری مخصوص پروفیشنل طریقے سے بات نہیں کر رہا تھا اور اس کی دستاویزات اور بیج پر تضادات تھے۔
تحقیق کے بعد انکشاف ہوا کہ وہ کم از کم 120 مرتبہ مختلف ریاستوں اور ممالک میں مفت سفر کر چکا ہے۔
جعلسازی، سیکیورٹی قوانین کی خلاف ورزی، اور ایوی ایشن قوانین کے تحت اسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
آسٹریلیا کا پہلا خلائی راکٹ پرواز کے چند سیکنڈ بعد پھٹ گیا
آسٹریلیا میں بنایا گیا پہلا خلائی راکٹ پرواز کے چند سیکنڈ بعد ہی دھماکے سے پھٹ گیا۔
ایرِس نامی راکٹ بدھ کے روز گِلمور اسپیس ٹیکنالوجیز نے لانچ کیا تھا جس کو بنانے کا مقصد مدار میں چھوٹے سیٹلائٹس کو پہنچانا تھا۔
راکٹ کو آزمائش کے لیے شمالی کوئنزلینڈ کے ایک قصبے باون کے قریب قائم اسپیس پورٹ سے روانہ کیا گیا تھا۔
جاری کی گئی فوٹیج میں راکٹ کو کریش ہونے سے قبل لانچ ٹاور گزرتے اور ہوا میں اڑتے دیکھا جا سکتا ہے۔
حادثے میں کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔