صدر مملکت کا ائیر ہیڈ کوارٹرز کادورہ، ائیر چیف مارشل سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
سٹی 42: صدر مملکت آصف علی زرداری نے اسلام آباد میں ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا ، صدر آصف علی زرداری کی پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات ہوئی
دورہ پاکستان کی فضائی سرحدوں کے دفاع میں پاک فضائیہ کی شاندار کامیابی، بھارتی جارحیت پر فیصلہ کن ردعمل پر پاک فضائیہ کے افسران و جوانوں کی حوصلہ افزائی کیلئے کیا گیا،صدر مملکت کی آمد پر پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا،ملاقات کے دوران ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے صدر مملکت کو پاک فضائیہ کی آپریشنل حکمتِ عملی، فورس اسٹرکچر، اہداف، اور مستقبل کی جنگوں کے تناظر میں جاری منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی
اٹک: کانگو وائرس سے بچاؤ کیلئے ضلع بھر میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ
بریفنگ میں بتایا گیا کہ بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے دوران پاک فضائیہ کی کامیابی اعلیٰ تربیت، ہمہ وقت آپریشنل تیاری، اور مقامی طور پر تیار کردہ جدید جنگی صلاحیتوں کا نتیجہ ہے، پاک فضائیہ نے اپنی تاریخ میں پہلی مرتبہ فل اسپیکٹرم آپریشنز کیے، جن میں خلائی، سائبر اور الیکٹرانک وار فیئر کو مربوط کیا گیا، جدید اور انقلابی ٹیکنالوجیز کے تزویراتی استعمال نے پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا،
رواں مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ 1.
صدر مملکت نے پاک فضائیہ کے افسران و جوانوں کی پیشہ وارانہ مہارت، غیر متزلزل عزم اور جذبے کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا،صدر مملکت نے حالیہ تنازعے کے دوران پاکستان کی خودمختاری اور سرحدوں کے دفاع میں پاک فضائیہ کے فیصلہ کن کردار کو سراہا، صدر مملکت نے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی قیادت کو سراہا
جعلی دودھ سپلائی کرنیوالی گاڑی پکڑی گئی، 550 لیٹر سفید محلول تلف
صدر مملکت نے کہا ایئر چیف کی مدبرانہ قیادت نے پاک فضائیہ کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کیا،ایئر چیف کی قیادت میں پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاری میں نمایاں اضافہ ہوا، خطے میں طاقت کا توازن از سرِ نو ترتیب ہوا، پاکستان کی مسلح افواج کی جری اور دوراندیش قیادت نے بھارتی جارحیت کا بروقت اور سخت جواب دیا، پاک فضائیہ تکنیکی و تزویراتی میدان میں سب سے آگے رہی، صدر مملکت نے پاک فضائیہ کی جنگی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا، حکومت کی جانب سے پاک فضائیہ کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی
لاہور؛ چینی اور درجہ دوم، سوم گھی، آئل کے سٹاک ختم، غریب طبقہ مشکلات کا شکار
بعد ازاں، صدر مملکت نے نیشنل آئی ایس آر اینڈ انٹیگریٹڈ ایئر آپریشنز سینٹر کا بھی دورہ کیا، صدر مملکت کو پاک فضائیہ کی مجموعی آپریشنل صلاحیتوں کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پاک فضائیہ کے پاک فضائیہ کی صدر مملکت نے پاکستان کی چیف مارشل ایئر چیف نے پاک
پڑھیں:
گلگت بلتستان میرا گھر ہے، یہاں کے عوام نے اپنی مرضی سے 1947 میں پاکستان کا انتخاب کیا، صدر آصف زرداری
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میرا گھر ہے، یہاں کے عوام نے اپنی مرضی سے 1947 میں پاکستان کا انتخاب کیا، جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔
گلگت میں یومِ آزادی گلگت بلتستان کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر زرداری نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے 1974 میں ایف سی آر اور بادشاہت کا خاتمہ کیا، جس سے اس خطے میں عوامی حقوق کی بنیاد رکھی گئی۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے گلگت بلتستان کو قانون ساز اسمبلی دی تاکہ عوام اپنے مستقبل کے فیصلے خود کر سکیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ یہاں کے عوام کو صحت، تعلیم اور بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔
صدر زرداری نے گلگت بلتستان کے عوام کے جذبۂ حب الوطنی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ خطہ پاکستان کا فخر اور استحکام کی علامت ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں