data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے ممکنہ معاشی اثرات سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

 تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ موجودہ جغرافیائی و سیاسی حالات کے تناظر میں معاشی چیلنجز کا بغور جائزہ لیا گیا ہے اور ہم ہر قسم کی صورتحال سے نبرد آزما ہونے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی پالیسیوں کا محور معاشی استحکام اور برآمدات میں اضافہ ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ نے انکشاف کیا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ تجارتی شراکت داری کو وسعت دینے کا خواہاں ہے، یو ایس ٹیرف کے معاملے پر امریکی حکام سے بات چیت جاری ہے، اور حال ہی میں امریکی سیکرٹری آف کامرس سے بھی اس حوالے سے ملاقات ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان برآمدات میں اضافہ کرنے کے لیے صنعتی ترقی پر بھرپور توجہ دے رہا ہے تاکہ عالمی منڈیوں میں اپنی پوزیشن مزید مستحکم کر سکے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کی ایکسپورٹ انڈسٹری بہتری کی راہ پر گامزن ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیکس نیٹ کے دائرہ کار کو وسیع کرنے، توانائی کے شعبے میں اصلاحات لانے اور سرکاری اداروں (ایس او ایز) کو مؤثر بنانے کے لیے اہم اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ معاشی ترقی کے عمل کو پائیدار بنیادوں پر استوار کیا جائے تاکہ پاکستان نہ صرف داخلی سطح پر مستحکم ہو بلکہ عالمی چیلنجز کا بھی بخوبی مقابلہ کر سکے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: وفاقی وزیر خزانہ کہ پاکستان نے کہا کے لیے

پڑھیں:

 وزیر خزانہ سے پولینڈ کے سفیر کی ملاقات‘ تجارت بڑھانے پر  تبادلہ خیال

اسلام اباد ( نمائندہ خصوصی ) پاکستان میں پولینڈ کے سفیر ما سیج پسر سکی نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی ، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات میں اضافہ، تجارت کو بڑھانے اور سرمائے کاری کے مواقع کے حوالے سے خصوصی طور پر تبادلہ  خیال کیا گیا پولینڈ کے سفیر نے پاکستان میں سیلاب کی وجہ سے جان و املاک کے نقصان پر اظہار افسوس کیا انہوں نے معیشت کو بحال کرنے اور مائیکرو اکنامک استحکام پر وزیر خزانہ کو مبارکباد  دی ، انہوں نے بتایا کہ پولینڈ کی حکومت  ،پاکستان میں ایک اعلی سطح کا وفد بھیجنے کے لیے کام کر رہی ہے جس میں سینئر سیاسی رہنما بھی شامل ہوں گے جو دو طرفہ  رابطوں  میں اضافے پر بات چیت کرے گا انہوں نے کہا کہ پولینڈ پاکستان  کے  ساتھ  تعلقات کو بڑھانے میں دلچسپی رکھتا ہے اس وقت دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تجارت ایک ارب ڈالر ہے اور اس کا توازن پاکستان کے  حق میں ہے انہوں نے کہا کہ پولینڈ نے پاکستان میں گیس کی تلاش کے سیکٹر میں 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے جبکہ باہمی تعاون کو بڑھانے کے لیے مختلف سیکٹرز میں مواقع کی تلاش کی جا رہی ہے وزیر خزانہ نے پولینڈ کے سفیر کو سلاب زدہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف اپریشنز کے بارے میں بتایا انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب شدید نوعیت کا ہے جبکہ سیلاب  کے نقصانات کے بارے میں اسیسمنٹ کی جا رہی ہے تاکہ ترقیاتی پارٹنر کو اگاہ کیا جا سکے ۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور یورپی یونین کا معاشی شراکت داری مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
  • سعودی عرب میں وزیراعظم شہباز شریف کا والہانہ استقبال، دنیا میں پاکستان کی بڑھتی اہمیت کا عکاس
  • وفاقی حکومت نے سیکرٹری خزانہ امداد اللہ بوسال کو اسلام آباد کلب کا ایڈمنسٹریٹر مقرر کر دیا
  • سابق نگراں وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے معاشی بحالی کا روڈ میپ پیش کردیا
  • سندھ:موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے اور زرعی شعبے کو محفوظ بنانے کیلئے جامع منصوبہ تیار
  • ترسیلات زر پاکستان کی لائف لائن، پالیسی تسلسل یقینی بنائیں گے: وزیر خزانہ
  • زائد پالیسی ریٹ سے معیشت پر منفی اثرات مرتب ہونگے،امان پراچہ
  • مالی سال 2025 میں وفاقی خسارہ کم ہو کر 7.1 ٹریلین روپے رہا، وزارت خزانہ کا دعویٰ
  •  وزیر خزانہ سے پولینڈ کے سفیر کی ملاقات‘ تجارت بڑھانے پر  تبادلہ خیال
  • اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے پولینڈ کے سفیر ملاقات کررہے ہیں