—ویڈیو گریب

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اسلام آباد میں ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ کرکے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی ہے۔

صدرِ پاکستان کی جانب سے یہ دورہ پاکستان کی فضائی سرحدوں کے دفاع میں پاک فضائیہ کی شاندار کامیابی، بھارتی جارحیت پر فیصلہ کن ردعمل پر پاک فضائیہ کے افسران و جوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے کیا گیا۔

صدرِ مملکت کی آمد پر پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔

ملاقات کے دوران ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے صدرِ مملکت آصف زرداری کو پاک فضائیہ کی آپریشنل حکمتِ عملی، فورس اسٹرکچر، اہداف اور مستقبل کی جنگوں کے تناظر میں جاری منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔

صدرِ پاکستان کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے دوران پاک فضائیہ کی کامیابی اعلیٰ تربیت، ہمہ وقت آپریشنل تیاری اور مقامی طور پر تیار کردہ جدید جنگی صلاحیتوں کا نتیجہ ہے۔

تاریخ گواہ رہے گی چند گھنٹوں میں مسلح افواج نے دشمن کو پسپا کیا، صدر آصف زرداری

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ تاریخ گواہ.

..

صدر زرداری کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاک فضائیہ نے اپنی تاریخ میں پہلی مرتبہ فل اسپیکٹرم آپریشنز کیے، جن میں خلائی، سائبر اور الیکٹرانک وار فیئر کو مربوط کیا گیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ جدید اور انقلابی ٹیکنالوجیز کے تزویراتی استعمال نے پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

صدرِ مملکت نے پاک فضائیہ کے افسران و جوانوں کی پیشہ وارانہ مہارت، غیر متزلزل عزم اور جذبے کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے حالیہ تنازع کے دوران پاکستان کی خودمختاری اور سرحدوں کے دفاع میں پاک فضائیہ کے فیصلہ کن کردار اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی قیادت کو سراہا۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ ایئر چیف کی مدبرانہ قیادت نے پاک فضائیہ کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کیا، ایئر چیف کی قیادت میں پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاری میں نمایاں اضافہ ہوا، خطے میں طاقت کا توازن از سرِ نو ترتیب ہوا، پاکستان کی مسلح افواج کی جری اور دوراندیش قیادت نے بھارتی جارحیت کا بر وقت اور سخت جواب دیا، پاک فضائیہ تکنیکی و تزویراتی میدان میں سب سے آگے رہی۔

صدر مملکت نے پاک فضائیہ کی جنگی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا، حکومت کی جانب سے پاک فضائیہ کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

بعد ازاں صدر آصف علی زرداری نے نیشنل آئی ایس آر اینڈ انٹیگریٹڈ ایئر آپریشنز سینٹر کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں پاک فضائیہ کی مجموعی آپریشنل صلاحیتوں کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو ا صف علی زرداری نے پاک فضائیہ کی پاک فضائیہ کے پاکستان کی نے پاک

پڑھیں:

مخالف اور دشمن عناصر پاک چین دوستی کو نقصان نہیں پہنچا سکتے: صدر مملکت

شنگھائی(نیوز ڈیسک)صدر مملکت آصف زرداری نے کہا ہےکہ چین سے دوستی نسل در نسل آگے بڑھے گی اور مخالف عناصر اس دوستی کو نقصان نہیں پہنچا سکتے۔

‎‎صدر آصف زرداری نے شنگھائی میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے سیکرٹری سے ملاقات کی جس دوران خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری اور بلاول بھٹو زرداری بھی شریک تھے۔

صدر مملکت نے شنگھائی میں مفاہمت کی 3 یاد داشتوں پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی اور کہا کہ ایم اویوزپاک چین زرعی، تکنیکی اور ماحولیاتی تعاون کو مضبوط بنانے کی عملی کوشش ہیں۔

صدرمملکت کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی نسل در نسل آگے بڑھے گی، مخالف اور دشمن عناصر پاک چین دوستی کو نقصان نہیں پہنچا سکتے۔

اس کے علاوہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے شنگھائی میں چین کی تعمیراتی کمپنی، بیلٹ اینڈ روڈ انفارمیشن انڈسٹری یونین کے مشیر اور چینی کمپنی کے وفد سے بھی ملاقاتیں کیں، اس دوران پاکستان میں توانائی کے متبادل ذرائع میں سرمایہ کاری پر بھی گفتگو کی۔

Post Views: 5

متعلقہ مضامین

  • چین سے دوستی نسل در نسل آگے بڑھے گی: صدر مملکت
  • مخالف اور دشمن عناصر پاک چین دوستی کو نقصان نہیں پہنچا سکتے: صدر مملکت
  • ایرانی صدر فیلڈ مارشل کو پہچانے بغیر آگے بڑھ گئے، نشاندہی پر دلچسپ ردعمل اور معذرت
  • پاک چین دوستی نسل در نسل آگے بڑھے گی، صدر مملکت آصف زرداری کی شنگھائی میں اعلیٰ سطح ملاقاتیں
  • ایرانی صدر فیلڈ مارشل کو پہچانے بغیر آگے بڑھ گئے، نشاندہی پر دلچسپ ردعمل اور معذرت
  • شنگھائی: صدر مملکت آصف زرداری سے چائنا افریقہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نائب صدر ملاقات کررہی ہیں
  • صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
  • صدر مملکت کی شنگھائی الیکٹرک کو پاکستان کے ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن نظام میں سرمایہ کاری کی دعوت
  • ‎چائنا افریقہ چیمبر آف کامرس کی نائب صدر مس ھاؤ کی صدر آصف علی زرداری اور خاتونِ اول سے ملاقات
  • صدر مملکت آصف علی زرداری سے چائنا افریقہ چیمبر آف کامرس کی نائب صدر کی ملاقات