ایس آئی ایف سی کے دو سال: معاشی استحکام، سرمایہ کاری اور اصلاحات کی نئی تاریخ رقم
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل(SIFC) نے اپنے قیام کے دو سال مکمل کر لیے جنہیں ملکی معیشت کے استحکام، سرمایہ کاری کے فروغ اور مؤثر اصلاحات کے حوالے سے ایک نمایاں کامیابی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
ایس آئی ایف سی کی بدولت پاکستان میں متعدد اہم شعبوں میں ترقی کے نئے در کھلے، معدنی وسائل کے شعبے میں اربوں روپے کے سرمایہ کاری معاہدے طے پائے جو مستقبل میں ملکی معیشت کے لیے ایک مضبوط بنیاد فراہم کریں گے۔
زرعی میدان میں بھی ایس آئی ایف سی نے نمایاں اقدامات کیے جن میں کارپوریٹ فارمنگ، برآمدی اشیاء کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ اور گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت سمارٹ ایگری کلچر کا آغاز شامل ہے، اس کے ساتھ ساتھ نہروں کی مرمت سے پانی کی منصفانہ تقسیم کو ممکن بنایا گیا۔
آئی ٹی اور ٹیلی کام کے شعبے میں عالمی سطح پر پاکستان کے امیج کو بہتر بنانے میں ایس آئی ایف سی نے کلیدی کردار ادا کیا، بی ٹو بی سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کیے گئے اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کو یقینی بنایا گیا۔
ایس آئی ایف سی کی زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کے خلاف سخت کارروائیاں عمل میں لائی گئیں جس سے منڈی میں استحکام اور شفافیت کا فروغ ممکن ہوا۔
صنعت، سیاحت، نجکاری، توانائی اور قابل تجدید ذرائع میں بھی ایس آئی ایف سی کی حکمت عملی کے مثبت نتائج سامنے آئے، ان شعبوں میں پائیدار ترقی کی بنیاد رکھ دی گئی ہے جو ملک کو معاشی خودکفالت کی جانب لے جا سکتی ہے۔
ایس آئی ایف سی کی کامیابیوں کے یہ دو سال ثابت کرتے ہیں کہ سلامتی، شفافیت اور طویل المدتی حکمت عملی کے امتزاج سے پاکستان ایک روشن اقتصادی مستقبل کی جانب گامزن ہے۔
Post Views: 3.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ایس آئی ایف سی کی سرمایہ کاری
پڑھیں:
پاکستان کینیڈا تعلقات میں پیش رفت، تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
پاکستان اور کینیڈا کے وزرائے خارجہ کے مابین رابطہ ہوا ہے، دونوں عہدیداران نے تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کو گزشتہ شب کینیڈا کی وزیرِ خارجہ انیتا آنند کی جانب سے ٹیلی فون کال موصول ہوئی۔
دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر گفتگو کی، خاص طور پر زراعت، معدنیات اور کان کنی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
یہ بھی پڑھیے کینیڈا کیجانب سے امریکا کے حوالے کیا جانے والا پاکستانی شہری کون ہے؟
فریقین نے غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ اور تحفظ کے معاہدے (FIPPA) کے تحت باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔
کینیڈین وزیرِ خارجہ انیتا آنند نے پاکستانی حکومت کا شکریہ ادا کیا کہ اس نے کینیڈین کینولا کی برآمدات کے لیے پاکستانی مارکیٹ تک رسائی کو ممکن بنایا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے حالیہ تعمیری روابط پر اطمینان کا اظہار کیا، باہمی اقتصادی تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا، اور اس بات پر اتفاق کیا کہ وہ مستقبل میں بھی قریبی رابطہ برقرار رکھیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسحاق ڈار کینیڈین وزیر خارجہ انیتا انند