WE News:
2025-08-02@18:45:09 GMT

شمالی کوریا کے ہزاروں فوجی روس کیوں بھیجے گئے؟

اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT

شمالی کوریا کے ہزاروں فوجی روس کیوں بھیجے گئے؟

شمالی کوریا نے روس کے لیے 6,000 فوجی ورکرز اور سَیپرز روانہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

روس کے سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری سرگئی شوئگو نے پیانگ یانگ میں اس بات کی تصدیق کی کہ شمالی کوریا روس کے علاقے کورسک میں تعمیراتی کاموں اور بارودی مواد صاف کرنے میں مدد دے گا۔

یہ بھی پڑھیں:شمالی کوریا کا متعدد قسم کے بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ

اس منصوبے کے تحت 1,000 سَیپرز مائنوں کو ہٹانے میں مصروف ہوں گے جبکہ 5,000 فوجی تعمیراتی کارکن تباہ شدہ عمارتوں اور انفراسٹرکچر کی بحالی پر کام کریں گے۔

یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان گزشتہ سال طے پانے والے اسٹریٹجک معاہدے کے تحت سامنے آیا ہے جس کا مقصد باہمی فوجی اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینا ہے۔

کورسک میں جاری جھڑپوں اور بمباری میں شمالی کوریا کے تقریباً 6,000 فوجیوں کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔ روسی حکام نے ان فوجیوں کی یاد میں یادگاریں تعمیر کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شمالی کوریا کے جنوبی کوریا پر انوکھے طرز کے حملوں میں اضافہ

دوسری طرف امریکا، جاپان اور جنوبی کوریا نے اس تعاون پر خدشات کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ اقدام اقوام متحدہ کی قراردادوں کی ممکنہ خلاف ورزی ہے اور اس کے ذریعے شمالی کوریا کو عسکری ٹیکنالوجی یا مالی امداد حاصل ہو سکتی ہے۔

مغربی ممالک اس پیشرفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں کیونکہ یہ بین الاقوامی سطح پر طاقت کے توازن کو متاثر کر سکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امریکا جاپان روس سپاہی شمالی کوریا.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: امریکا جاپان سپاہی شمالی کوریا شمالی کوریا

پڑھیں:

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی

کراچی:

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 20 ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 303 ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو سونے کی قیمتوں میں کمی کا رحجان غالب رہا۔

مقامی سطح پر 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2000 روپے کی کمی سے 3لاکھ 53 ہزار روپے کی سطح پر آگئی، فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 1714روپے گھٹ کر 3لاکھ 2ہزار 641روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 63روپے کی کمی سے 3ہزار 900روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 53روپے کی کمی سے 3ہزار 344روپے کی سطح پر آگئی۔

متعلقہ مضامین

  • چینی j-20 کی آبنائے سوشیما پر پرواز، امریکا، جاپان اور جنوبی کوریا کا جدید ریڈار سسٹم بھی نہ پکڑ سکا
  • عالمی جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ: پاکستان نے پانچویں پوزیشن حاصل کرلی
  • پڑھی لکھی شہری لڑکیاں جلد شادی سے کیوں گریزاں ہیں؟
  • چینی سفارتخانے کی جانب سے پاکستانی سیٹلائٹ کے کامیاب خلا میں بھیجے جانے پر مبارکباد
  • سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
  • شیخ رشید نے اپنے بھتیجے کی 9 مئی کے مقدمات میں سزائیں معاف کرنے کا مطالبہ کیوں کیا؟
  • بلوچستان: لیویز کا پولیس میں انضمام کیوں کیا جا رہا ہے؟
  • حکمران ملک کو شمالی کوریا بنانا چاہتے ہیں: مصطفیٰ نواز کھوکھر
  • پاک بحریہ کے جہاز شمشیر کی امریکی جہاز فٹنر جیرالڈ کے ساتھ شمالی بحر ہند میں مشق 
  • امریکا اور جنوبی کوریا کے درمیان 350 ارب ڈالر کا تجارتی معاہدہ طے پا گیا