نوجوان نسل کو اداروں کیخلاف منفی پروپیگنڈے کیلئے پیسے نہیں دیے، عظمی بخاری
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
نوجوان نسل کو اداروں کیخلاف منفی پروپیگنڈے کیلئے پیسے نہیں دیے، عظمی بخاری WhatsAppFacebookTwitter 0 18 June, 2025 سب نیوز
لاہور (سب نیوز)وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے لیپ ٹاپ اور اسکوٹی کی سہولت دی، نوجوان نسل کو اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈے کے لیے پیسے نہیں دیے، خیبرپختونخوا کے بجٹ کے برابر تو ہمارا تعلم اور صحت کا بجٹ ہے، صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے کہا کہ 46 ہزار خاندانوں کو گھروں کے لیے قرضے دیے، یہ نیازیوں یا برداریوں کا نہیں، ترقی پسندوں کا پنجاب ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا کہ جون کا مہینہ بجٹ کا موسم ہوتا ہے، ہر حکومت اپنی لیڈر شپ کے وژن کے مطابق بجٹ پیش کرتی ہے۔عظمی بخاری نے کہا کہ پنجاب نے ریکارڈ ترقیاتی کام کیے، مختلف محکموں میں 300 فیصد تک بجٹ میں اضافہ کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا کے بجٹ کے برابر ہمارا تعلم اور صحت کا بجٹ ہے، وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے بچوں کو لیپ ٹاپ اور اسکوٹی کے ذریعے پیسے دیے، نوجوان نسل کو اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈا کے لیے پیسے نہیں دیے، 50 لاکھ گھروں والے اب اپنا گھر ڈھونڈ رہے ہیں۔
اس موقع پر وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین نے کہا کہ پنجاب میں تاریخ کا شاندار بجٹ دیا گیا، عوام کی سہولت کے لیے 100 بسیں ماحول دوست سڑکوں پر ہوں گی، مریم نواز نے جو کہا وہ کام کر کے دیکھایا، اگر لیڈر عوام سے ٹچ میں ہے تو پھر یہ آپ کی ذمہ داری ہے۔بلال یاسین نے کہا کہ بزدار کہتا تھا میں سیکھنے آیا ہوں، یہ کیسا مزاق تھا، پی پی ٹی آئی جھوٹ دعوی کرتی تھی، مجھے ایک گھر نظر نہیں آیا، 46 ہزار خاندانوں کو گھروں کے لیے قرضے دے چکے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلی روزانہ کی بنیاد پر اپنا گھر اپنی چھت کی مانیٹرنگ کرتی ہے، تمام لوگوں کو میرٹ پر آن لائن قرض مل رہا ہے، جب تعداد 50 ہزار سے اوپر جائے گی تو ہر طرف گونج آئے گی، چیف منسٹر پورٹل پر ساڑھے 13 لاکھ درخواستیں آچکی ہے، اپنی زمین اور اپنا گھر کے لئے ساڑھے 3 لاکھ پلاٹ کے لئے درخواست آچکی ہے، شہر میں سیوریج اور صاف پانی کی لائنوں کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرامریکا ایران کے خلاف جنگ کا حصہ نہ بنے، یہ ایک بڑی اور مہلک غلطی ہوگی، امریکی سینیٹر برنی سینڈرز امریکا ایران کے خلاف جنگ کا حصہ نہ بنے، یہ ایک بڑی اور مہلک غلطی ہوگی، امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نیتن یاہو نے مظالم میں ہٹلر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، ترک صدر رجب طیب اردوان آزاد کشمیر کا بجٹ اجلاس، 3کھرب 10ارب سے زائد کا بجٹ پیش پاکستان تصادم چاہتا ہے اور نہ ہی بھارت سے مذاکرات کیلئے بے چین ہیں، بلاول بھٹو نیب خیبرپختونخوا نے کوہستان 40ارب روپے مالی اسکینڈل کی تحقیقات شروع کردیں، اعظم سواتی طلب امریکا سن لے، ایران کبھی سرینڈر نہیں کرے گا، آیت اللہ علی خامنہ ایCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: نوجوان نسل کو اداروں پیسے نہیں دیے خلاف منفی نے کہا کہ کے خلاف کے لیے کا بجٹ
پڑھیں:
افغان طالبان کے جھوٹے بیانات سے حقائق نہیں بدلیں گے، دہشتگردی کیخلاف اقدامات جاری رہیں گے، وزیر دفاع
وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے افغان طالبان کے ترجمان کے گمراہ کن اور بدنیتی پر مبنی بیانات پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی قوم، سیاسی اور عسکری قیادت مکمل ہم آہنگی کے ساتھ قومی سلامتی کے امور پر متحد ہیں۔
وزیرِ دفاع نے ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی پالیسیوں اور افغانستان سے متعلق جامع حکمتِ عملی پر قومی اتفاقِ رائے موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور خصوصاً خیبر پختونخوا کے عوام افغان طالبان کی سرپرستی میں جاری بھارتی پراکسیوں کی دہشت گردی سے بخوبی واقف ہیں اور اس بارے میں کوئی ابہام نہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ افغان طالبان کی غیر نمائندہ حکومت شدید اندرونی دھڑے بندی کا شکار ہے، جہاں خواتین، بچوں اور اقلیتوں پر مسلسل جبر جاری ہے جبکہ اظہارِ رائے، تعلیم اور نمائندگی کے حقوق سلب کیے جا رہے ہیں۔
وزیرِ دفاع نے کہا کہ چار برس گزرنے کے باوجود افغان طالبان عالمی برادری سے کیے گئے وعدے پورے کرنے میں ناکام رہے ہیں، اپنی اندرونی تقسیم، بدامنی اور گورننس کی ناکامی چھپانے کے لیے وہ محض جوشِ خطابت، بیانیہ سازی اور بیرونی عناصر کے ایجنڈے پر عمل کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ افغان طالبان بیرونی عناصر کی "پراکسی" کے طور پر کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ پاکستان کی افغان پالیسی قومی مفاد، علاقائی امن اور استحکام کے حصول کے لیے ہے۔
وزیرِ دفاع نے واضح کیا کہ پاکستان اپنے شہریوں کے تحفظ اور سرحد پار دہشت گردی کے خاتمے کے لیے فیصلہ کن اقدامات جاری رکھے گا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ جھوٹے بیانات سے حقائق نہیں بدلیں گے، اعتماد کی بنیاد صرف عملی اقدامات سے قائم ہو سکتی ہے۔