ایران میں پھنسے 107 پاکستانیوں کو لے کر پی آئی اے کی پہلی خصوصی پرواز اسلام آباد پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
ایران میں پھنسے 107 پاکستانیوں کو لے کر پی آئی اے کی پہلی خصوصی پرواز اسلام آباد پہنچ گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 18 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )ایران میں پھنسے پاکستانیوں کو لے کر پی آئی اے کی پہلی خصوصی پرواز اشک آباد سے اسلام آباد پہنچ گئی۔ پی آ ئی اے کی خصوصی پرواز پی کے 9552 کے ذریعے ایران میں پھنسے ہوئے 107 مسافر صبح 3 بجے بحفاظت وطن پہنچے۔
ایرانی فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے ایران میں موجود پاکستانی شہری زمینی راستے کے ذریعے ترکمانستان کے شہر اشک آباد پہنچے تھے۔اس تمام عمل میں ایران اور ترکمانستان میں پاکستانی سفارتخانوں نے کلیدی کردار ادا کیا۔ قومی ایئر لائن کی یہ خصوصی پرواز حکومتِ پاکستان کی ہدایات پر روانہ ہوئی تھی۔
مسافروں نے حکومت اور پی آ ئی اے کے بروقت اقدام کو سراہا اور قابل تحسین قرار دیا۔ ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ مشکل گھڑی میں ملکی مفادات کی خاطر قومی ایئرلائن کا اپنی خدمات فراہم کرنا ہماری دہائیوں پر مشتمل روایات کا تسلسل ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی جانب سے بھارتی عملے کو طبی امداد کی فراہمی پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی جانب سے بھارتی عملے کو طبی امداد کی فراہمی معاشرے میں تقسیم، انتشار کی بڑی وجہ نفرت انگیز تقاریر ،تعصب اور تنگ نظری کو ہر محاذ پر شکست دینی ہے، مریم نواز مشرق وسطی میں امریکی شہریوں کی مدد کیلئے ٹاسک فورس قائم لیبیا کے قریب تارکین وطن کی ایک اور کشتی کو حادثہ، کم از کم پانچ پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کا خدشہ نوجوان نسل کو اداروں کیخلاف منفی پروپیگنڈے کیلئے پیسے نہیں دیے، عظمی بخاری امریکا ایران کے خلاف جنگ کا حصہ نہ بنے، یہ ایک بڑی اور مہلک غلطی ہوگی، امریکی سینیٹر برنی سینڈرزCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ایران میں پھنسے خصوصی پرواز اسلام آباد پی آئی اے
پڑھیں:
اسلام آباد میں چینی کی نئی سرکاری قیمت مقرر
اسلام آباد:چینی کی قیمتوں میں استحکام کے لیے ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد میں چینی کی نئی سرکاری قیمت مقرر کر دی۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ریفائنڈ چینی کا ایکس مل ریٹ 169 روپے فی کلو اور ریٹیل پرائس 177 روپے فی کلو مقرر کیا گیا۔
قیمتوں کا اطلاق 15 ستمبر 2025 سے ہوگا، زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری پر سخت کارروائی کی جائے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق حکم کی خلاف ورزی پر ایکٹ 1977 اور ایکٹ 1958 کے تحت سزا دی جائے گی۔
فیصلہ وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے مشترکہ اجلاس کے بعد کیا۔