جعفر ایکسپریس پر جیکب آباد کے قریب بم حملہ، تمام مسافر محفوظ رہے
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد کے قریب بم دھماکے کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ ریلوے ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں ٹرین کی 2 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، تاہم خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔
ٹرین کی پٹری کو نقصان، مرمت کا کام فوری شروعحکام کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں ریلوے ٹریک کو جزوی نقصان پہنچا ہے جس کی مرمت کا کام فوری طور پر شروع کر دیا گیا ہے۔ ریلوے انتظامیہ نے متاثرہ کوچز کو ہٹانے اور رُکے ہوئے سفر کو بحال کرنے کے لیے فوری طور پر ریلیف ٹرین روانہ کر دی۔
وزیراعلیٰ سندھ کی شدید مذمت، فوری تحقیقات کا حکموزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے عوام کی سلامتی پر حملہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی کہ واقعے میں ملوث عناصر کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ مکمل تحقیقات کر کے رپورٹ فوری پیش کی جائے، صوبے بھر میں ریلوے ٹریکس اور حساس مقامات کی سیکیورٹی کو مزید سخت کیا جائے۔
آئی جی کی بریفنگ، بم ڈسپوزل اسکواڈ متحرکآئی جی سندھ نے وزیراعلیٰ کو ابتدائی بریفنگ میں بتایا کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ دھماکے کی نوعیت کا جائزہ لے رہا ہے۔ تحقیقات جاری ہیں، اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق جعفر ایکسپریس کی پانچ بوگیاں دھماکے کے نتیجے میں پٹری سے اتر گئیں، تاہم کسی بھی قسم کی جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی جی سندھ بم دھماکا ٹرین جعفر ایکسپریس جیکب آباد مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بم دھماکا جعفر ایکسپریس جیکب ا باد مراد علی شاہ وزیراعلی سندھ جعفر ایکسپریس دھماکے کے
پڑھیں:
ٹرین حادثہ: وزارت ریلوے کا اعلیٰ سطح کی انکوائری کرانے کا فیصلہ
ویب ڈیسک: وزارت ریلوے نے اسلام آباد ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اترنے کی اعلیٰ سطح کی انکوائری کرانے کا فیصلہ کر لیا۔
وزارت ریلوے نے فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر آف ریلوے کو انکوائری کرنے کی ہدایت کر دی، تحقیقات مکمل کرنے کے بعد مستقبل میں ایسے حادثات سے بچاؤ کے لیے تجاویز بھی طلب کی گئیں۔
اسلام آباد ایکسپریس کو کالا شاہ کاکو کے قریب حادثہ پیش آیا، ٹرین کی 4 کوچز ڈی ریل اور 5 کوچز الٹ گئیں، حادثے کے باعث متعدد مسافر زخمی ہوئے اور مین لائن بلاک ہوگئی۔
راولپنڈی ایکسپریس ٹرین کو حادثہ
وزارت ریلوے کے مراسلہ کے مطابق فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر آف ریلوے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچیں اور حادثے کی بنیادی وجہ کا پتہ لگائیں، فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر آف ریلوے حادثے کی مکمل تحقیقات کریں۔