جیکب آباد میں ریلوے ٹریک پر دھماکا، جعفر ایکسپریس کی 5 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
’جیو نیوز‘ گریب
جیکب آباد میں سبزی منڈی کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے کے باعث جعفر ایکسپریس کی 5 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔
ریلوے پولیس کے مطابق جعفر ایکسپریس کی بوگیاں ٹریک سے اترنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بوگیوں میں پھنسے مسافروں کو بحفاظت نکال لیا۔
ریلوے پولیس نے کہا کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو سکھر سے طلب کر لیا گیا ہے اور ٹرینوں کی آمد و رفت معطل کردی گئی ہے۔
دھماکے کے باعث اپ ٹریک سے آنے والی سکھر ایکسپریس اور خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو مختلف اسٹیشنز پر روک لیا گیا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کالا شاہ کاکو کے قریب ٹرین کی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 25 مسافر زخمی
کالا شاہ کاکو کے قریب اسلام آباد ایکسپریس کی 5 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بوگیاں پٹری سے اترنے کے باعث 25 مسافر معمولی زخمی ہوئے ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے باعث ایک مسافر بوگی میں پھنسا ہوا ہے۔