ایران کو غیر مشروط طور پر سرنڈر کرنا ہوگا، ورنہ نیو کلیئر تنصیبات تباہ کر دیں گے، ٹرمپ WhatsAppFacebookTwitter 0 18 June, 2025 سب نیوز

واشنگٹن (آئی پی ایس )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر ممکنہ حملے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر تہران نے سرنڈر نہ کیا تو اس کی ایٹمی تنصیبات کو نشانہ بنایا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ ایران اب دفاعی لحاظ سے بالکل بے بس ہو چکا ہے اور مذاکرات کی خواہش بھی تاخیر کا شکار ہو چکی ہے۔ امریکی صدر کا دعوی ہے کہ فیصلہ کن لمحہ بہت قریب آ چکا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے حوالے سے دھماکہ خیز بیانات دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اس وقت مکمل طور پر دفاعی صلاحیت سے محروم ہو چکا ہے اور ممکن ہے کہ اس کی ایٹمی تنصیبات کو نشانہ بنایا جائے یا شاید نہ بھی۔میڈیا سے گفتگو کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ صحافی پوچھتے ہیں کہ ایران کی ایٹمی تنصیبات پر کب حملہ کررہے ہیں، ہمیں بتادیں کب حملہ کریں گے تاکہ ہم وہاں پہنچ جائیں، شاید ہم یہ کریں اور شاید نہ کریں۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ ایران اس وقت شدید دبا اور پریشانی میں ہے اور مذاکرات کی خواہش رکھتا ہے، مگر اب بہت دیر ہو چکی ہے۔ ایران بات کرنا چاہتا ہے، مگر میں کہتا ہوں پہلے مجھ سے بات کیوں نہیں کی؟ اب آج اور ایک ہفتہ پہلے کے ایران میں بڑا فرق آ چکا ہے۔
انہوں نے دعوی کیا کہ ایران کا فضائی دفاعی نظام مکمل طور پر ناکارہ ہو چکا ہے، اب ان کے پاس کوئی ایئر ڈیفنس باقی نہیں رہا۔ ٹرمپ نے ایک بار پھر تنبیہ کی کہ اگر ایران نے غیر مشروط طور پر سرنڈر نہ کیا تو امریکہ اس کی تمام نیوکلیئر تنصیبات کو تباہ کر دے گا۔ ایران کو ہاتھ کھڑے کر کے کہنا ہوگا کہ بہت ہوگیا، میں باز آتا ہوں۔امریکی صدر نے انکشاف کیا کہ انہوں نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے کہا ہے، مجھے ایک فیور دو، سب سے پہلے روس کو ہی بات چیت پر راضی کرو، ایران کو غیر مشروط طور پر سرنڈر کرنا ہے۔ ٹرمپ نے 61 کے ہندسے کو بھی اہم قرار دیا تاہم اس کی وضاحت نہیں کی۔ انہوں نے کہا اگلا ہفتہ بہت اہم ہے، شاید ایک ہفتے سے بھی کم وقت میں سب کچھ ہو جائے۔
ماضی کی بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے ایک بار پھر دعوی کیا کہ انہوں نے پاک بھارت جنگ رکوا کر بڑا کام کیا اور پاکستانی عوام کو بہت اچھے لوگ قرار دیا۔آخر میں انہوں نے ایران پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وہ چالیس سال سے امریکہ مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگاتے آئے ہیں، مگر اب مزید ڈرا دھمکا نہیں سکتے۔ کیا کسی دشمن ملک کے پاس ایٹمی ہتھیار ہونا چاہئے؟ ایسا ملک کو جو دوسری قوموں کو تباہ کرنا چاہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرریاست کسانوں کیلئے سوتیلی ماں بن چکی ہے، صدر کسان اتحاد ریاست کسانوں کیلئے سوتیلی ماں بن چکی ہے، صدر کسان اتحاد وفاقی کابینہ نے توانائی سیکٹر کا گردشی قرض ختم کرنے کی منظوری دیدی پیرس ائیر شو، پاک چینی دوستی کی پہچان جے ایف 17تھنڈر میں شرکا کی گہری دلچسپی آئندہ بجٹ میں نان فائلروں پر جائیداد اور گاڑی کی خریداری پر پابندیاں لگانے کی تجویز ضم شدہ اضلاع کے 267ارب واجب الادا، وفاق فوری فنڈز منتقل کرے، بیرسٹر سیف کا مطالبہ ایران میں پھنسے 107 پاکستانیوں کو لے کر پی آئی اے کی پہلی خصوصی پرواز اسلام آباد پہنچ گئی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ایران کو تباہ کر

پڑھیں:

ایف بی آر کا جولائی کا ٹیکس ہدف حاصل کرنا نیک شگون ہے، عاطف اکرام شیخ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ ایف بی آر کی جانب سے ماہ جولائی کا ٹیکس ہدف حاصل کرنا نیک شگون ہے،امید ہے کہ رواں مالی سال کا ٹیکس ہدف حاصل ہو جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو ٹیکس ہدف کے حصول کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹیکس ہدف کے حصول کیلئے حکومت کو ٹیکس نیٹ وسیع کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کاروباری اور برآمد کنندگان پر ٹیکسوں کی شرح میں کمی سے کاروبار بڑھے گا،صنعتوں پر ٹیکسوں کا بوجھ کم کرنے سے پیداوار میں اضافہ ہوگا۔عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ پیداوار میں اضافہ ہوا تو حکومت کو ٹیکس بھی زیادہ ملے گا،ٹیکس ریٹ کم کرنے سے ٹیکس چوری کا بھی خاتمہ ممکن ہے۔

متعلقہ مضامین

  • یوکرین کا روس پر بڑا حملہ، آئل ریفائنری سمیت کئی فوجی تنصیبات تباہ
  • ہتھیار ڈالیں یا واپس افغانستان جائیں، ورنہ آپریشن ہوگا، باجوڑ امن جرگے نے طالبان پر واضح کردیا
  • پاکستانیوں کے پاس ایک لاکھ روپے کیش حاصل کرنے کا سنہری موقع ، کیا کرنا ہوگا؟
  • ایف بی آر کا جولائی کا ٹیکس ہدف حاصل کرنا نیک شگون ہے، عاطف اکرام شیخ
  • قیمتیں کم کرو ورنہ کارروائی ہوگی، ٹرمپ کی دوا ساز کمپنیوں کو دھمکی
  • ایران کی ایٹمی طاقت بننے کی صلاحیت ختم کردی ہے، ٹرمپ
  • ادویات کی قیمتیں کم کریں ورنہ سزا بھگتنے کو تیار رہیں، ٹرمپ کی دوا ساز کمپنیوں کو وارننگ
  • بھارت کو اب چین، امریکہ، پاکستان کے سیاسی چیلنجوں کا مقابلہ کرنا ہوگا، کانگریس
  •   مودی نے معاشی، دفاعی اور خارجہ پالیسی کو تباہ کر دیا ،راہول گاندھی
  • کیلیفورنیا میں امریکی نیوی کا ایف-35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، ویڈیو بھی آگئی