سٹی42: شہید  بینظیر بھٹو کی سالگرہ  کی شایانِ شان تقریبات کرنے کے لئے  پیپلز پارٹی نے ملک بھر میں تیاریاں تیز کر دیں۔
بی بی نے پاکستان کو گماشتہ ریاست بننے سے بچانے کیلئے دہشتگردوں کے سامنے جھکنے سے انکار کرتے ہوئے  27  دسمبر  2007 کی شام کو اپنی جان وطن کی آن پر نچھاور کر دی تھی۔ وہ زندہ ہوتیں تو اب  72 سال کی ہوتیں۔
 بینظیر بھتو شہید عالمِ اسلام کی تمام ریاستوں مین پرائم منسٹر منتخب ہونے والی پہلی خاتون تھیں۔ انہوں نے زندگی کی ابتدا ہی میں قیادت کا کردار  اپنا لیا تھا، سٹوڈنٹ  ایج میں وہ انگلینڈ کی کیمبرج یونی ورسٹی میں سٹوڈنٹ لیڈر بنیں، والد کو جیل میں قید کئے جانے کے بعد انہوں  نے نوجوانی مین ہی ڈکٹیٹر کے خلاف جمہوریت کی بحالی کی جدوجہد سے عملی سیاست آغاز کی اور زندگی بھر پاکستان کو پائیدار جمہوری ریاست اور معاشرہ بنانے کے لئے جدوجہد کرتی رہیں۔ شہید بی بی کی جدوجہد سے  پاکستان میں  1988 مین جمہوریت بحال ہوئی تھی، ان کی جدوجہد سے ہی پاکستان کو دفاع ِ وطن کو ناقابل شکست بنانے کے لئے میزائل پروگرام کو ترقی یافتہ ملکوں کے برابر لانے میں کامیابی حاصل ہوئی تھی، انہی کی جدوجہد سے پاکستان کا نیوکلئیر پروگرام کسی بیرونی دباؤ کے آگے جھکے بغیر کامیابی سے آگے بڑھتا رہا تھا۔ 

ریپ کے مجرم کو 25 سال قید کی سزا

شہید بی بی  نے پاکستان میں لڑکیوں اور خواتین کو معاشرہ میں بہتر مقام دلوانے کے لئے دور رس پالیسی اقدامات کئے، یہ ان کے اقدامات کا پھل ہے کہ آج پاکستان کی تمام عورتیں زیادہ بہتر زندگیاں گزار رہی ہیں۔ 
 شہید بینظیر بھتو کو ہم سے جدا ہوئے 18 سال وہ گئے ہین لیکن پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکن ان کی یادوں کی روشنی اپنی زندگیوں مین کبھی کم نہیں ہونے دیتے۔
 شہید  بینظیر بھٹو کی سالگرہ  پر پاکستان پیپلز پارٹی  نے ملک بھر میں ہر سال کی طرح اس  21  جون کو بھی خاص تقریبات کرنے کا اہتمام کیا ہے جن میں پیپلز پارٹی کی خواتین، مرد، سٹوڈنٹس اور مزدور کارکن جمع ہو کر کیک کاٹین گے اور بی بی کی یادوں کو تازہ کریں گے۔

مخصوص نشستیں کیس؛ سپریم کورٹ آئینی بینچ کی سماعت کل تک ملتوی

 پاکستان پیپلز پارٹی نے پارٹی سطح پر صوبائی اور ضلعی دفاتر میں سالگرہ تقریبات کا انعقاد کرنے کا اہتمام کیا ہے لیکن سالگرہ کی سینکڑوں تقریبیں کارکن یر سطح پر خود ہی آرگنائز کر لیتے ہیں۔

Waseem Azmet.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: کی جدوجہد سے پیپلز پارٹی شہید بی کے لئے

پڑھیں:

وزیر دفاع خواجہ آصف کی نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیر دفاع خواجہ  آصف نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ملاقات کے دوران علاقائی میری ٹائم سکیورٹی صورتحال اور پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیول چیف نے وزیر دفاع کو موجودہ میری ٹائم چیلنجز اور ان سے نمٹنے کے لیے پاک بحریہ کی جامع تیاریوں سے آگاہ کیا۔ مزید برآں، وزیر دفاع کو پاک بحریہ کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں بتایا، جن کا مقصد پاکستان نیوی کی صلاحیتوں کو بڑھانا اور جدید بنانا ہے۔ وزیر دفاع نے جدید پلیٹ فارمز اور آلات کی حالیہ شمولیت میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ ان جدید آلات کی شمولیت سے سمندری دفاع کو نمایاں طور پر تقویت ملے گی۔

متعلقہ مضامین

  • بلاول بھٹو زرداری کا اپنی سالگرہ سیلاب زدگان کے نام کرنے کا فیصلہ
  • پیپلز پارٹی کی 17سالہ حکمرانی، اہل کراچی بدترین اذیت کا شکار ہیں،حافظ نعیم الرحمن
  • بہار کے بعد اب دہلی میں بھی ایس آئی آر ہوگا، الیکشن کمیشن تیاریوں میں مصروف
  • سیاسی مجبوریوں کے باعث اتحادیوں کو برداشت کر رہے ہیں، عظمیٰ بخاری
  • وزیر دفاع خواجہ آصف کی نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات
  • سیاسی بیروزگاری کے رونے کیلئے پی ٹی آئی کافی‘ پی پی اس بیانیے میں شامل نہ ہو: عظمیٰ بخاری
  • سیاسی بیروزگاری کا رونا رونے کیلئے پی ٹی آئی کافی، پیپلز پارٹی کو کیا ضرورت پڑگئی، عظمیٰ بخاری
  • سیاسی بیروزگاری کا رونا رونے کیلئے پی ٹی آئی ہی کافی تھی، پیپلزپارٹی کو شامل ہونے کی ضرورت نہیں تھی
  • سیاسی بیروزگاری کا رونا رونے کیلئے پی ٹی آئی کافی، پیپلز پارٹی کو کیا ضرورت پڑگئی؟ عظمی بخاری
  •  یہ دن قربانی اور جدوجہد کی  یاد دلاتا ہے‘ناصر شاہ