کراچی میں کانگو وائرس سے شہری جان کی بازی ہار گیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
16 جون کو مرض کی تشخیص ہوئی اور اگلے ہی روز متاثرہ شخص جان سے گیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں کانگو وائرس نے شہری کی جان لے لی، یہ سندھ کا رواں سال کا پہلا کانگو وائرس کیس تھا۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق کریمن کانگو ہیمرجک فیور سے ملیر کا رہائشی 42 سالہ شہری جاں بحق ہوگیا۔ 16 جون کو مرض کی تشخیص ہوئی اور اگلے ہی روز متاثرہ شخص جان سے گیا۔ صوبائی محکمہ صحت کا مزید کہنا تھا کہ کانگو وائرس جانوروں میں موجود چیچڑ کے ذریعے پھیلتا ہے، چیچڑ انسانی جسم میں چپک کر وائرس منتقل کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگو وائرس کی بروقت تشخیص سے انسانی جان کو بچایا جا سکتا ہے۔ کانگو وائرس کی علامات میں تیز بخار، ناک اور منہ سے خون آنا شامل ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کانگو وائرس
پڑھیں:
کراچی:ٹریفک پولیس اہلکار کا ای چالان سے بچنے کیلئے انوکھا کام، شہری نے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔
کراچی میں ٹریفک پولیس اہلکار کی نامکمل نمبر پلیٹ والی موٹرسائیکل چلانے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ٹریفک پولیس اہلکار نے خود شہر میں نافذ ہونے والے ای چالان سے بچنے کے لیے اپنی موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ پر موجود نمبرز ہی غائب کر دیے۔شہری نے ایکسپو سینٹر کے قریب ٹریفک پولیس اہلکار کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔ ٹریفک پولیس اہلکار کو بائیں جانب مڑتے ہوئے دائیں جانب کا انڈیکیٹر آن کیے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔