data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: سندھ میں رواں سال کانگو وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا ہے، جس نے نہ صرف تشویش کی لہر دوڑا دی بلکہ وائرس کی ہلاکت خیزی بھی نمایاں کر دی۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق محکمہ صحت سندھ کے ترجمان کاکہنا ہےکہ کراچی کے علاقے ملیر سے تعلق رکھنے والے 42 سالہ شہری میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی جو بعد ازاں جانبر نہ ہو سکا۔

تفصیلات کے مطابق متاثرہ شخص کو چند روز سے تیز بخار، جسم میں درد اور مسوڑوں سے خون آنے کی شکایات تھیں۔ طبی معائنے کے بعد 16 جون کو اس کا ٹیسٹ لیا گیا جس کی رپورٹ مثبت آئی، حالت تشویشناک ہونے کے باعث وہ اگلے ہی روز، 17 جون کو انتقال کرگیا۔

محکمہ صحت نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ 2025 میں سندھ کا پہلا مصدقہ کیس ہے، جس کے بعد محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ ادارے متحرک ہو گئے ہیں، کانگو وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کیے جا رہے ہیں اور مریض کے قریبی افراد کی اسکریننگ کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

کانگو وائرس کیا ہے؟

ماہرین کے مطابق کانگو وائرس (CCHF) ایک مہلک وائرس ہے جو عموماً مویشیوں سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے، یہ وائرس خون چوسنے والے ٹِک (Ticks) کے ذریعے جانوروں میں پایا جاتا ہے اور وہی ٹِک یا متاثرہ جانوروں کے خون یا جسمانی رطوبت سے انسانوں میں منتقل ہو سکتا ہے، مزید یہ کہ متاثرہ شخص سے دوسرے انسان کو بھی یہ وائرس لگ سکتا ہے، خصوصاً اگر قریبی رابطہ ہو یا طبی دیکھ بھال کے دوران احتیاط نہ برتی جائے۔

کانگو وائرس کی علامات میں تیز بخار، سر درد، پٹھوں میں شدید درد، ناک، مسوڑوں یا فضلے میں خون آنا، جلد پر دھبے اور خون رسنے کے آثارشامل ہیں۔ یہ علامات وائرس کے حملے کے ابتدائی 3 سے 9 دن کے اندر ظاہر ہو سکتی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کانگو وائرس کا شرح اموات انتہائی بلند ہے، اور اس سے بچاؤ کے امکانات صرف 10 فیصد تک محدود ہوتے ہیں، اگر بروقت اور مناسب علاج نہ کیا جائے۔

طبی ماہرین اور محکمہ صحت نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ عیدالاضحیٰ کے تناظر میں مویشی منڈیوں اور جانوروں کے ساتھ احتیاطی تدابیر کو نظر انداز نہ کیا جائے۔ جانوروں کے ساتھ براہ راست رابطے سے گریز کریں، دستانے اور مکمل آستینوں والے لباس کا استعمال کریں، اور کسی بھی قسم کی جسمانی کمزوری یا مشتبہ علامات پر فوری طور پر قریبی اسپتال سے رجوع کریں۔

شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کانگو وائرس سے بچاؤ کے لیے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں اور کسی بھی مشتبہ صورتحال میں فوری محکمہ صحت سے رابطہ کریں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کانگو وائرس وائرس کی

پڑھیں:

سابق وزیراعلیٰ سندھ آفتاب شعبان میرانی کراچی میں انتقال کرگئے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: صوبہ سندھ کے سابق وزیر اعلیٰ آفتاب شعبان میرانی علالت کے باعث انتقال کرگئے۔

اہل خانہ نے آفتاب شعبان میرانی کے انتقال کی تصدیق کی اورکہا کہ آفتاب شعبان میرانی کی نماز جنازہ آج رات 10 بجے مسجد بیت الاسلام ڈیفنس فیز فور میں ادا کی جائے گی جبکہ تدفین گذری قبرستان میں کی جائے گی۔

مرحوم آفتاب شعبان میرانی کا تعلق ضلع شکارپور سے تھا، وہ طویل عرصے سے کراچی میں مقیم تھے، انہیں ایک ہفتے قبل اسپتال سےگھر منتقل کیا گیا تھا، آفتاب شعبان میرانی کا شمار پیپلز پارٹی کے سینیئر ترین رہنماؤں میں ہوتا تھا۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

متعلقہ مضامین

  • محکمہ موسمیات کی کل سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی
  • محکمہ موسمیات کی کل سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی
  • کراچی:سائٹ ٹائون میں مزید 14 بچوں کے ایچ آئی وی سے متاثر ہونے کا انکشاف
  • پشاور: تھانہ سی ٹی ڈی میں دھماکے کی رپورٹ تیار
  • راولپنڈی میں ڈینگی کے 11 نئے کیسز رپورٹ، مجموعی تعداد 1372 تک پہنچ گئی
  • شکارپور:سابق وزیردفاع آفتاب شعبان میرانی کراچی میں انتقال کرگئے
  • سابق وزیراعلیٰ سندھ آفتاب شعبان میرانی کا انتقال: زرداری،  شہباز‘مراد شاہ کا افسوس
  • مڈعیدن ، ڈی سی کا ڈینگی وائرس سے بچائو کے حوالے سے اجلاس
  • سندھ لائیو اسٹاک کے تحت 65 موبائل ایمبولینسز خریدنے کا فیصلہ
  • سابق وزیراعلیٰ سندھ آفتاب شعبان میرانی کراچی میں انتقال کرگئے