آصف علی زرداری کا آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ، مختلف شعبوں کا معائنہ کیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کے دورے کے دوران صدر مملکت نے ملکی دفاع مضبوط بنانے میں پی او ایف کے مؤثر کردار کی تعریف کی۔ صدر مملکت نے فیکٹریز کے مختلف پیداواری یونٹس کا دورہ بھی کیا، صدر نے عملے کی فنی مہارت، عزم اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ کیا جس دوران مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔ صدر مملکت کا چیئرمین پی او ایف واہ لیفٹیننٹ جنرل طاہر حمید شاہ نے استقبال کیا، آصف علی زرداری کو پی او ایف واہ کے مختلف پیداواری یونٹس، فنی صلاحیتوں، دفاعی پیداوار اور ملکی دفاعی ضروریات پورا کرنے میں ادارے کے کلیدی کردار پر بریفنگ دی گئی۔
صدر مملکت نے ملکی دفاع مضبوط بنانے میں پی او ایف کے مؤثر کردار کی تعریف کی۔ صدر مملکت نے فیکٹریز کے مختلف پیداواری یونٹس کا دورہ بھی کیا، صدر نے عملے کی فنی مہارت، عزم اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا اور زور دیا کہ سکیورٹی چیلنجز کے تناظر میں قومی دفاعی صلاحیتیں مزید مستحکم کی جائیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: صدر مملکت نے پی او ایف کا دورہ
پڑھیں:
پاک فوج میں شامل زیڈ-10 ایم ای ہیلی کاپٹر کن صلاحیتوں کا حامل؟
تصویر: آئی ایس پی آرپاکستان آرمی ایوی ایشن کا حصہ بنے والے زیڈ-10 ایم ای اٹیک ہیلی کاپٹر کی قابل ذکر خصوصیات کیا ہیں؟
آئی ایس پی آر کے مطابق ملتان گیریژن میں پاک آرمی ایوی ایشن کا حصہ بنے والا زیڈ-10 ایم ای اسٹیٹ آف دی آرٹ صلاحیتوں سے مالامال ہے، جس میں دن رات اور ہر طرح کے موسم میں لڑنے صلاحیت موجود ہے۔
زیڈ-10 ایم ای جدید ریڈار اور الیکٹرانک وارفیئر سوٹ سے آراستہ ہے۔
فتح میزائل 120 کلو میٹر کی حد ظرب کا حامل ہے جس سے دشمن کے بڑے ٹھکانوں کو آسانی سے نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔
یہ ہیلی کاپٹر دور حاضر کے جدید میزائلوں اور دیگر ہتھیاروں سے مسلح ہے جس کی وجہ سے پاک فوج کی موثر انداز میں دشمن کے خلاف کارروائی کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے۔
پاکستان کے سپہ سالا فیلڈ مارشل عاصم منیر نے مظفرگڑھ میں اس جدید ہیلی کاپٹر کے فائر پاور کا مظاہرہ دیکھا اور اس کی صلاحیتوں کی تعریف کی۔