سندھ اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
— فاائل فوٹو
سندھ اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔
حیدرآباد، دادو، سکھر، نواب شاہ، لاڑکانہ اور دیگر شہروں میں درجہ حرارت 40 کے قریب پہنچ گیا ہے۔
دوسری جانب فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان، سرگوھا اور دیگر علاقوں میں گرمی کی شدت میں کم نہ ہوسکی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہےگا۔
شہری گرمی سے بچاؤ کے لیے ٹھنڈے مشروبات اور دیگر احتیاطی تدابیر اختیار کر رہے ہیں۔
ادھر بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی گرمی کی لہر برقرار ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: علاقوں میں گرمی کی
پڑھیں:
ملتان سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
ویب ڈیسک: ملتان سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
پی ڈی ایم اے کو پنجاب کے تمام اضلاع سے زلزلے سے متعلق ابتدائی رپورٹ موصول ہوئی، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق زلزلے کا مرکز ویسٹ ملتان 126 کلو میٹر اور گہرائی 55 کلومیٹر تھی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا
پنجاب بھر کی انتظامیہ عمارتوں کی چیکنگ میں مصروف ہے۔ پی ڈی ایم اے کے صوبائی کنٹرول روم سمیت پنجاب بھر کے ضلعی ایمرجنسی آپریشن سینٹرز 24/7 الرٹ ہیں۔
زلزلے سے نقصانات کی اطلاع پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر دی جا سکتی ہے۔
Ansa Awais Content Writer