آج بروز بدھ 18جون2025موسم کی صورتحال جانئے
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج سے 21 جون کے دوران ملک کے بیشترمیدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا ۔
گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقو ں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ کشمیر اور جنوب مشرقی سندھ میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے ۔آج بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقو ں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں دن کے دوران شدید گرم رہے گا۔ تاہم کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا۔ تاہم جنوب مشرقی سندھ، شمال مشرقی بلوچستان، کشمیر، بالائی خیبرپختونخو ااور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): سندھ: تھرپارکر (نگرپارکر 30، مٹھی 27، اسلام کوٹ 14، ڈیپلو 06)، کشمیر: گڑھی دوپٹہ 09، مظفر آباد (ایئرپورٹ 06، سٹی 03)، بلوچستان: ژوب 04، بارکھان 02، گلگت بلتستان: اسکردو،بگروٹ01 اور خیبر پختونخوا: بالاکوٹ میں01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔
آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : جیکب آباد، موہنجوداڑو 46، تربت،نوکنڈی اور دادومیں 45ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
بدھ (رات): ا سلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہے گا۔
بدھ کے روز: ا سلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور خشک جبکہ دن کے اوقات میں شدید گرم رہے گا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: میں موسم گرم اور خشک علاقوں میں رہے گا ملک کے
پڑھیں:
کراچی میں بادلوں کے ڈیرے، موسم خوشگوار، بوندا باندی کا امکان
شہر قائد میں آج مطلع ابر آلود ہے جس سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے جبکہ آج شہر میں بوندا باندی کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کا امکان ہے جبکہ سمندری ہوائیں بھی بحال ہو چکی ہیں۔موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آج شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 27.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اعر دن کے وقت زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ شہر میں جنوب مغرب سمت سے 24 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جس سے موسم مزید خوشگوار ہو گیا ہے۔محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی مطلع زیادہ تر ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کی ہے، شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ موسم کی بدلتی صورتحال پر نظر
رکھیں۔