مریم نواز کے کندھے میں تکلیف، ایم آر آئی کیلیے میو اسپتال آمد
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور(آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز طبیعت خراب ہونے پر میو اسپتال لاہور پہنچی ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کندھے میں درد کے باعث میو اسپتال پہنچی ہیں، جہاں اس وقت اُن کی ایم آر آئی کرائی گئی ۔ذرائع کے مطابق سینئر صوبائی وزیرمریم اورنگزیب بھی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ساتھ اسپتال میں موجود تھیں۔ وزیراعلیٰ ایم آر آئی کے بعد واپس روانہ ہوگئیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
امن و امان کی صورتحال ،کوئٹہ میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کوئٹہ(صباح نیوز)کوئٹہ میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر موبائل انٹرنیٹ سروس 24 گھنٹوں کیلیے معطل کر دی گئی۔محکمہ داخلہ بلوچستان کی سفارش پر ضلع بھر میں موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس معطل کی گئی ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ اقدام سکیورٹی انتظامات کو مزید موثربنانے کیلیے کیا گیا ، انٹرنیٹ سروس کی معطلی کا اطلاق پورے ضلع کوئٹہ میں کیا گیا۔