میٹا کا اسکیل اے آئی کمپنی سے 10ارب ڈالر کے معاہدے پر غور
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) میٹا پلیٹ فارمز نے مصنوعی ذہانت کے اسٹارٹ اپ اسکیل اے آئی میں 10 ارب ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کرنے کے لیے بات چیت شروع کردی۔ بلومبرگ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ معاہدے کی شرائط ابھی تک حتمی نہیں ہوئیں اور ان میں تبدیلی ممکن ہے۔ دوسری جانب اسکیل اے آئی نے اس پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا اور میٹا نے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔ واضح رہے کہ 2016 ء میں قائم ہونے والا اسکیل اے آئی ایک ڈیٹا لیبلنگ اسٹارٹ اپ ہے، جسے ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنیوں جیسے کہ این ویدیا، ایمیزون اور میٹا کا تعاون حاصل ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اسکیل اے ا ئی
پڑھیں:
امریکا اور چین کے درمیان ٹک ٹاک ڈیل کا فریم ورک طے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا اور چین کے درمیان ٹِک ٹاک فریم ورک پر معاہدہ ہوگیا،جس کے تحت ٹک ٹاک کا کنٹرول امریکا کو منتقل ہو جائے گا۔ 17کروڑ امریکی صارفین والی مقبول ایپ ٹک ٹاک کے حوالے سے امریکا اور چین کے درمیان کئی ماہ کی مذاکراتی کوششوں کے بعد اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ معاہدے کا مقصد امریکی سیکورٹی خدشات کو دور کرنا اور ساتھ ہی ایپ کی چینی خصوصیات کو برقرار رکھنا ہے۔