بیرون ملک جیلوں سے 18500 پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بیرون ملک قید پاکستانیوں کی رہائی کے لیے پاکستانی قونصلر خانے اور سفارتی مشنز متحرک ہیں جب کہ بیرونِ ملک جیلوں میں قید ساڑھے 18 ہزار پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی ہوئی ہے۔دستاویز کے مطابق مسقط سے 5 ہزار 4 سو 35، ملائیشیا
سے چھ ہزار پاکستانی قیدیوں کی رہائی ممکن ہوئی، ترابلس سے 935، نیویارک سے 110، سعودی عرب سے 1ہزار 5 سو 63 پاکستانی قیدیوں کو رہائی دلائی گئی، سری لنکا سے 56، قازقستان سے 245، روم سے 20 پاکستانیوں کو رہا کروایا گیا۔دستاویز میں کہا گیا کہ بغداد سے 3 ہزار 570، گریس سے 530، فلپائن سے 20 پاکستانیوں کو رہائی ملی، برطانیہ، چائنہ سے چھ چھ جبکہ بنکاک سے 16 پاکستانیوں کو رہائی ملی۔دریں اثنا گزشتہ پانچ سال کے اعدادو شمار کے مطابق سعودی عرب سے 8 ہزار 559، مالدیپ سے 48، ایران سے 46 پاکستانیوں کو رہا کرایا گیا، قطر سے 253 قیدیوں کی رہائی کیلیے 63 لاکھ سعودی ریال ادا کیے گئے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پاکستانی قیدیوں پاکستانیوں کو قیدیوں کی
پڑھیں:
بانی کا بیرون ملک جانے پر راضی والا شوشہ تحریک کو نقصان پہنچانے کیلئے ہے: گنڈا پور
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے علی امین گنڈا پور نے بانی پی ٹی آئی کے بیرون ملک بجانے پر راضی ہونے کی تردید کر دی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ کہا کہ پاکستان سے باہر نہیں جاؤں گا۔ اگر انہوں نے ڈیل کرنی ہوتی تو اب تک کر لی ہوتی، اس طرح کے شوشے تحریک کو نقصان پہنچانے کیلئے چھوڑے جاتے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی نے مجھے وزیراعلیٰ بنایا، ان کی حکومت اور ان کا مینڈیٹ ہے، بانی کا اعتماد ہے تو میں یہاں بیٹھا ہوں یہ سب باتیں ہمارے مخالفین کی ہیں۔ مذاکرات سے مسائل کو حل کرنا چاہئے۔ آپریشن مسئلہ کا حل نہیں، پہلے بھی آپریشن سے کامیابی نہیں ملی‘ سب سے پہلے ہمیں افغانستان سے تعلقات ٹھیک کرنا پڑیں گے۔ لوگوں کے اعتماد کے بغیر جنگ لڑ سکتے اور نہ جیت سکتے ہیں۔ مسائل پر کھل کر بات نہ ہو تو چھوٹا مرض کینسر بن جاتا ہے۔ لوگوں کا اداروں پر اعتماد بحال ہونا ضروری ہے۔ جب تک امن نہیں ہو گا ترقی نہیں ہو سکتی۔ عوام کے اعتماد کے ساتھ دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے۔