اسلام آباد:

پاکستان میں ٹیلی کام صارفین کی تعداد 20 کروڑ سے تجاوز کر گئی۔

پی ٹی اے کی جانب سے سبسکرائیرز کی تعداد 20 کروڑ سے تجاوز کرنے پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ، چیئرمین پی ٹی اے میجرجنرل ر حفیظ الرحمان اور ڈی جی لائسنسنگ پی ٹی اے عامر شہزاد نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ نے کہا کہ آج پاکستان میں 20 کروڑ صارفین کا مکمل ہونا خوش آئند ہے۔یہ 20کروڑ کنکنش نہیں بلکہ یہ پاکستان کی اسٹرینتھ ہے۔پاکستان کی یوتھ ہمارا سب سے بڑا سرمایہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے اسپیکٹرم نیلامی جلد سے جلد ہوسکے۔شہریوں کو قسطوں پر موبائل فون دینے کی پالیسی پر بھی کام کیا جارہا ہے۔ اب تک وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت 12لاکھ لیپ ٹاپس تقسیم کئے جاچکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی خواتین تک موبائل فون اور انٹرنیٹ تک رسائی بہتر ہوئی ہے۔خواتین اور مردوں کے مابین موبائل فون یوزرز کا گیپ 36فیصد سے کم ہوکر 25فی صد پر آگیا ہے۔ 8 لاکھ سے زائد خواتین نے ایک ماہ میں موبائل والٹس بنائے۔ ہم نے کیش لیس اکانومی کو ملک میں یقینی بنانا ہے۔

تقریب سے خطاب میں چیئرمین پی ٹی اے میجرجنرل ر حفیظ الرحمان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں 15 کروڑ انٹرنیٹ کے صارفین ہیں۔ملک میں ٹیلی کام انڈسٹری، حکومت اور انویسٹرز ایک صفحے پر ہیں۔ٹیلی کام کے بغیر ڈیجیٹل اکانومی ناممکن ہے۔20 کروڑ صارفین مکمل ہونے کی خوشی میں صارفین کچھ تحائف دیے جارہے ہیں۔پاکستان ایسا ملک ہے جہاں پر بڑے اچھے کام بھی ہورہے ہیں۔

اس موقع پر پی ٹی اے کی جانب سے تمام موبائل صارفین کو مفت دو جی بی ڈیٹا اور 200 منٹ دیئے جائیں گے۔یہ آفر تمام موبائل نیٹورکس پر دستیاب ہوگی اور 20 جون کو *2200# ڈائل کر کے حاصل کی جا سکتی ہے۔

اس کے علاوہ طالبات کے لیے چھ ماہ کے لیے یونیورسٹیوں میں مفت وائی فائی ہاٹ اسپاٹ کی سہولت میسر ہوگی۔

ساتھ ہی مقامی اسمبل شدہ 200 اسمارٹ فونز خواتین صارفین میں بذریعہ قرعہ اندازی تقسیم ہوں گے۔ گلگت، آزاد کشمیر اور ملک بھر کی خواتین کو اسمارٹ فونز دیے جائیں گے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ٹیلی کام پی ٹی اے

پڑھیں:

نادرا نے عوام کیلئے ایک اور سہولت متعارف کرا دی

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی کے مطابق شروع میں محدود پیمانے پر یونین کونسل میں نکاح کے آن لائن اندراج کا آغاز کیا گیا ہے۔ نادرا کا مقصد شہریوں کیلئے خدمات تک رسائی کو مزید آسان بنانا ہے۔ پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے نکاح کا اندراج متعلقہ یونین کونسل میں کروا یا جا سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نادرا نے عوام کیلئے ایک اور سہولت متعارف کرا دی ہے۔ اب مخصوص یونین کونسل کے شہریوں کو گھر بیٹھے اپنے نکاح کا آن لائن اندارج کروانے کی سہولت حاصل ہو گی۔ نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی کے مطابق شروع میں محدود پیمانے پر یونین کونسل میں نکاح کے آن لائن اندراج کا آغاز کیا گیا ہے۔ نادرا کا مقصد شہریوں کیلئے خدمات تک رسائی کو مزید آسان بنانا ہے۔ پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے نکاح کا اندراج متعلقہ یونین کونسل میں کروا یا جا سکتا ہے۔

اندراج کے بعد اپنی شادی کا رجسٹریشن سرٹیفکیٹ موبائل ایپ کے آئی ڈی والٹ میں ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ ابتدائی طور پر نادرا نے یہ سہولت پنجاب کے تین ضلعوں جہلم، چکوال اور ننکانہ صاحب میں شہریوں کو دی ہے۔ چکوال کی 71، جہلم کی 44 اور ننکانہ صاحب کی 65 یونین کونسلز کے شہری اب اپنے گھروں میں آرام سے اس سہولت استفادہ کر سکتے ہیں۔ نادرا کے مطابق یہ سہولت مرحلہ وار پاکستان کے تمام شہریوں کو حاصل ہو جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • ڈیڑھ کروڑ کا ایک اشتہار، ورلڈ کپ جیتنے کے بعد بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی برانڈ ویلیو میں کتنا اضافہ ہوا؟
  • پاکستان اسٹیل ملز میں 24.90 ارب کے بھاری نقصانات کی نشاندہی
  • سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے بینک الفلاح کا مزید 50 لاکھ ڈالرعطیہ کرنے کا اعلان
  • بلو اسکائی کے صارفین کی تعداد 4 کروڑ سے تجاوز کرگئی
  • نیا موبائل لیتے وقت لوگ 5 بڑی غلطیاں کر جاتے ہیں، ماہرین نے بتادیا
  • بلو اسکائی کے صارفین 40 ملین سے تجاوز، نیا فیچر ’ڈس لائک‘ متعارف
  • نادرا نے عوام کیلئے ایک اور سہولت متعارف کرا دی
  • اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹیلی کام کمپنیوں کی کمپٹیشن کمیشن کے خلاف درخواستیں مسترد کردیں
  • پاکستان کو ایک ارب ۲۰ کروڑ ڈالر کی تیسری قسط کی منظوری متوقع
  • ٹیلی کام کمپنیوں کی کمپٹیشن کمیشن کے خلاف دائر درخواستیں مسترد